تازہ تر ین

اے سی سے نکلنے والا پانی ہماری سوچ سے بھی زیادہ قیمتی، مگر کیسے؟

اے سی سے نکلنے والا پانی، جسے اکثر لوگ فضول سمجھ کر ضائع کر دیتے ہیں، درحقیقت بہت قیمتی ہو سکتا ہے، خاص طور پر پانی کی قلت کے شکار علاقوں میں۔

جب اے سی گرم اور مرطوب ہوا کو ٹھنڈا کرتا ہے تو ہوا میں موجود نمی کنڈینس ہو کر پانی کی شکل میں آپ کو اے سی کے پائپ سے نکلتا ہوا نظر آتا ہے۔

 یہ پانی قیمتی کیسے ہے؟

یہ پانی کیمیکل سے پاک ہوتا ہے۔ یہ پودوں کو دینے کے لیے بہترین ہے۔ خاص طور پر انڈور اور باغبانی کے لیے کارآمد ہے۔

علاوہ ازیں اے سی کا پانی فرش، گاڑی، کھڑکیاں اور باتھ روم وغیرہ دھونے کے لیے صاف اور گرد و غبار سے پاک پانی ہوتا ہے۔ اگر محفوظ طریقے سے جمع کیا جائے تو اسے کپڑوں یا برتنوں کو دھونے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ اے سی کا پانی distilled water سے ملتا جلتا ہوتا ہے اس لیے بیٹری یا استری میں بھی استعمال ہو سکتا ہے، بشرطیکہ اے سی میں کوئی زنگ یا گندگی شامل نہ ہو۔

تجربات، کولنگ ٹاورز یا دیگر صنعتی مشینوں میں بھی اے سی کا پانی استعمال ہو سکتا ہے جہاں صاف مگر منرل فری پانی درکار ہوتا ہے۔ جدید فلٹریشن سسٹمز کے ذریعے اسے پینے کے قابل بھی بنایا جا سکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain