تازہ تر ین

سعودی حکمرانوں کا زوال یقینی ہوگیا ایرانی سپریم لیڈر کے بیان نے عرب ممالک میں کھلبلی مچادی

تہران (این این آئی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کا اتحادی بن کر سعودی حکمران خاندان کا زوال یقینی ہو گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق خامنہ ای نے ٹویٹ کیا کہ سعودی حکمران اسلام کے دشمن ملک کے ساتھ خلوص رکھتے ہیں اور یمن و بحرین کے مسلمانوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی صدر حسن روحانی نے خلیج کی ریاستوں اور سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں بہتری کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اس خواہش کا اظہار انہوں نے قطر کے حکمران امیر کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیا۔ قطری امیر تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے روحانی نے واضح کیا کہ تمام متنازعہ معاملات کا سیاسی حل ترجیحی بنیاد پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain