تازہ تر ین

محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کی ہٹ دھرمی، بھارتی ٹیم جیت کے باوجود ٹرافی سے محروم

بھارتی ٹیم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار کیا تاہم محسن نقوی کے ڈٹ جانے کی وجہ سے تقریب ٹرافی دیے بغیر ہی ختم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایما پر ٹیم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا۔

میچ کے بعد دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے انعامی تقریب تاخیر کا شکار بھی ہوئی۔ اس دوران محسن نقوی، امپائرز اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اسٹیڈیم پر موجود رہے۔

بھارتی کرکٹرتلک ورما اور شیوام دوبے نے انفرادی حیثیت میں اپنے ایوارڈ وصول کیے جبکہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے پاکستانی کھلاڑیوں کو رنر اپ ایوارڈز بھی دیے۔

اختتامی انعامی تقریب کے دوران ٹرافی کو گراؤنڈ میں بھی لایا گیا، تاہم بھارتی ہٹ دھرمی اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کے فیصلے پر ڈٹ جانے کی وجہ سے ٹرافی کو گراؤنڈ سے واپس بھیج دیا گیا۔

جس کے بعد ٹرافی دیے بغیر تقریب کو ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا بدترین موقع ہے جو بھارتی حکومت کی جنگی جنونیت کی وجہ سے دنیا کو دیکھنا پڑ رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain