تازہ تر ین

امریکا میں مشتبہ شہاب ثاقب گرتا ہوا سیٹلائٹ نکلا

امریکا میں آسمان پر نمودار ہونے والا مشتبہ شہاب ثاقب اسٹارلنک سیٹلائٹ کی باقیات نکلیں۔

امریکا کی میٹیور سوسائٹی (اے ایم ایس) کو امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا اور نیواڈا کے آسمان پر شام 7 بجکر 50 منٹ پر شہابِ ثاقب دیکھنے کی 200 سے زیادہ رپورٹس موصول ہوئیں، جبکہ کسی بھی شہاب ثاقب کا دیکھا جانا متوقع نہیں تھا۔

اے ایم ایس نے بتایا کہ آسمان پر دیکھی جانی والی شے شہابِ ثاقب نہیں بلکہ اسٹار لنک کا سیٹلائٹ تھا جو واپس زمین پر گر رہا تھا۔

غیر منافع بخش ایرو اسپیس کارپوریشن (جو گرنے والے سیٹلائٹس کی حرکت کو ٹریک کرتی ہے) کا کہنا تھا کہ متعدد اسٹارلنک سیٹلائٹس کے دوبارہ ایٹماسفیئر میں داخل ہونے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain