نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ غزہ امن منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔
مودی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ منصوبہ فلسطینی اور اسرائیلی عوام کے لیے طویل المدتی اور پائیدار امن، سلامتی اور ترقی کی جانب ایک مؤثر راستہ فراہم کرتا ہے۔
مودی نے مزید کہا کہ امید ہے تمام متعلقہ فریق صدر ٹرمپ کی اس کوشش کی حمایت کریں گے تاکہ خطے میں جاری تنازع ختم ہو اور پائیدار امن قائم ہو سکے۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے اپنے بیس نکاتی منصوبے میں جنگ بندی، انسانی امداد، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کی تعمیرِ نو جیسے اقدامات کا اعلان کیا ہے، جسے کئی مسلم اور یورپی ممالک بھی سراہ چکے ہیں۔