کراچی (این این آئی) رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے صدقہ فطر اور روزے کے فدیے کی کم از کم شرح 100 روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ صدقہ فطر اور فدیہ اپنی مالی حیثیت کے مطابق ادا کرنا چاہیے تاہم صدقہ فطر اور فدیہ کی کم از کم شرح 100 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔ مفتی منیب نے بتایا کہ گندم کے حساب سے صدقہ فطر 100 روپے ہے ¾ جو کے حساب سے 240 روپے، کھجور اور کشمش کے نصاب سے صدقہ فطر کی شرح 1600 روپے فی کس بنتی ہے۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہاکہ روزے کا فدیہ جو کے نصاب سے 7200 روپے جبکہ کھجور اور کشمش کے نصاب سے 48 ہزار روپے ہے۔ روزہ نہ رکھنے کا کفارہ 60 مساکین کو کھانا کھلانا ہے یا اس کے عوض کم از کم 6 ہزار روپے فی روزہ ادا کرنے ہوں گے۔