گزشتہ 50 برس سے زیادہ عرصے سے کدو اگانے والے دو برطانوی بھائیوں نے 1278 کلوگرام وزنی کدو اگا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
ہیمپشائر سے تعلق رکھنے جڑواں بھائی آئن اور اسٹورٹ پیٹن کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی کم عمری میں کدو اگانے شروع کیے تھے اور بالآخر 64 برس کی عمر میں وزنی کدو اگا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کیا۔
مگل کا نام پانے والے اس پھل نے سائز کے اعتبار سے سب سے بڑے کدو (21 فٹ 3.8 انچز) ہونے کا بھی ریکارڈ قائم کیا۔
اس کا وزن انگلینڈ کے ایک علاقے رِیڈنگ کے قریب ایک جگہ کیا گیا۔
دونوں بھائیوں کا کہنا تھا کہ مقابلے میں شرکت کے لیے دو گھنٹے کا سفر کرنے کے بعد جب انہوں نے کدو کو سالم پایا تو اطمینان ہوا۔





































