تازہ تر ین

بار کوڈ اسکین کراؤ، سلامی دے کر جاؤ، باراتیوں سے سلامی لینے کا ڈیجیٹل طریقہ متعارف

بھارت میں ایک شادی کے دوران سلامی لینے کے لیے روایتی انداز کے بجائے ٹیکنالوجی کا سہارا لیا گیا۔ 

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہےجس میں  ایک شخص کو اپنے کپڑوں پر بار کوڈ لگائے دیکھا جاسکتا ہےاور وہ شادی میں شریک افراد سے اسے اسکین کرنے کو کہہ رہا ہے۔

یہ ویڈیو بھارتی ریاست کیرالہ کی ہے جہاں ایک شادی میں دلہن کے والد نے باراتیوں سے سلامی لینے کےلیے ڈیجیٹل طریقہ استعمال کیا اور بار کوڈ کے ذریعے سلامی کی رقم وصول کی۔

کیرالہ میں ہونے والی اس شادی کی ویڈیو اس دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور صارفین اس ویڈیو پر خوشی اور حیرت کا اظہار کر رہے ہیں، ساتھ یہ بھی کہ رہے ہیں کہ اب شادی پر سلامی دینے کے لیے کیش یا تحفہ دینے کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگی کا آپشن بھی ملا کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain