تازہ تر ین

اقوام متحدہ نے افغانستان کو افیون کی پیداوار کا بڑا عالمی مرکز قرار دیدیا

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات اور جرائم کی تازہ ترین رپورٹ میں افغانستان کو افیون کی پیداوار کا ایک بڑا عالمی مرکز قرار دیا گیا ہے۔

یو این کے ادارہ برائے انسداد منشیات اور جرائم کی 2025 کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں میں 10 ہزار 200 ہیکٹر پر افیون کی کاشت کی گئی، 2024 میں پچھلے سال کی نسبت 19 فیصد اضافہ جبکہ 2025 میں 20 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبوں زابل، کنڑ، اور تخار میں افیون کی کاشت میں اضافہ ہوا ہے، خشک سالی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر افیون کی فصل کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ سالوں کا افیون اسٹاک 2026 کی عالمی طلب پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔

یو این رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں افغانستان میں افیون کی پیداوار 296 ٹن رہی، افیون کی قیمت 570 امریکی ڈالر فی کلو رہی۔

رپورٹ کے مطابق مصنوعی منشیات (سنتھیٹک ڈرگز) خصوصاً آئس (Methamphetamine) کی پیداوار افغانستان میں تیزی سے بڑھ رہی ہے، جرائم پیشہ گروہ پیداوار اور اسمگلنگ میں آسانی کی وجہ سے آئس کو ترجیح دے رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain