تازہ تر ین

وفاقی حکومت کے قرض میں 852 ارب روپے کمی ہوگئی، ایس بی پی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے وفاقی حکومت کے قرض کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت نے ستمبر 2025ء میں اپنا قرضہ مزید 852 ارب روپے کم کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق حکومت کا قرض ستمبر کے اختتام پر 76 ہزار 605 ارب روپے تھا۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق حکومت کا مقامی قرض ستمبر میں 649 اور بیرونی قرض 203 ارب روپے کم ہوا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کے قرض میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1 ہزار 283 ارب روپے کم ہوا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain