لاہور (خصوصی ر پورٹ)کراچی کے بعد لاہوریوں نے بھی تین دن پھلوں کی خریداری کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں کہ جب تک حکومت پھلوں کی قیمتیں کم نہیں کرے گی جمعہ سے اتوار تک پھلوں کی خریداری کا بائیکاٹ کرتے رہیںگے۔ کراچی میں پھلوں کی ہڑتال کا آغاز سوشل میڈیا پر نوجوانوں کی جانب سے کیاگیا اور پھل نہ خریدنے کی یہ مہم اب لاہور تک پہنچ گئی ہے۔عوام کو تین دن تک پھل نہ کھانے کی اپیل کی گئی ہے۔