اسلام آباد (ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنماءنہال ہاشمی کی تقریر اور پیشی کے بعد حکومت اور عدلیہ کے درمیان ٹینشن بڑھ گئی ۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے مبینہ طور پر اٹارنی جنرل کو کہا ہے کہ بچوں کی دھمکیاں مافیا اور دہشتگرد دیتے ہیں ، اگر حکومت نے سسلین مافیا کو جوائن کر لیا ہے تو مبارک ہو ۔ سپریم کورٹ کے معزز جج کے ریمارکس پر ترجمان نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو مافیا اور اٹارنی جنرل کو اس کا نمائندہ قرار دینا افسوسناک ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ ایسے بے بنیاد ریمارکس خود عدلیہ کے جج صاحبان کے حلف اور ضابطہ اخلاق کے منافی ہیں ۔