تازہ تر ین

میں سلمان عبیدی کو جانتا تھا، اسے برین واش کیا گیا ،داعشی جنگجو

طرابلس(این این آئی)لیبیا میں ایک جنگجو نے بتایا ہے کہ وہ مانچیسٹر میں خود کش حملہ کرنے والے سلمان عبیدی کو جانتے تھے اور وہ ایک وقت میں اچھے دوست بھی رہ چکے ہیں۔برطانوی ٹی وی سے بات چیت میںمحمد الشریف نے کہاکہ ان کا تعلق بھی مانچیسٹر سے ہے اور وہ 2011 میں داعش میں شامل ہونے کے لیے لیبیا آگئے تھے۔الشریف نے بتایا کہ ان کی عبیدی سے پانچ برس سے ملاقات نہیں ہوئی تھی۔ان دونوں دوستوں نے لیبیا کی جنگ میں مختلف فریقین کی حمایت کی۔محمد الشریف کا کہنا تھا کہ سلمان کو برین واش کیا گیا تھا۔مجھے یقین ہے کہ سلمان کا دولت اسلامیہ سے رابطہ لیبیا میں ہوا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain