تازہ تر ین

سورج آگ برسانے لگا, بجلی 18گھنٹے بند, 7افراد جاں بحق

لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، ساہیوال، فیصل آباد، نارووال، سمبڑیال(نمائندگان خبریں) لاہور میںگرمی اپنے پورے جوبن پر آگئی سورج آگ برسانے لگا ،گرمی، حبس سے شہری بھی بلبلا ا±ٹھے کڑکتی دھوپ سے روزے دار بے حال، سڑکیں سنسان، شہری گھروں میں محصور ہوگئے، محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کردی گرمی سے جہاں سڑکیں ویران ہوئیں وہیں کاروبار بھی شدید متاثر ہوئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میںکم سے کم درجہ حرارت 30 جبکہ زیادہ سے زیادہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہے گا، رواں ہفتے بھی بارش کا کوئی امکان نہیں جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں دن بدن اضافہ ہوتا جائے گا ملک کے میدانی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق لاہورسمیت پنجا ب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور اس سے ملحقہ بلوچستان کے علاقوں،اس کے ساتھ کراچی، پشین، سبی، بہاولپور،ملتان، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، گوجرانوالہ، سرگودھا،فیصل آباد ، راولپنڈی، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان ، بنوں، سکھر اور لاڑکانہ ڈویڑن میں موسم شدید گرم رہے گا گزشتہ روز گرم ترین مقام دادو اور سبی رہے ، جہاں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ لیسکو کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، رمضان المبارک میں بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، قیامت خیز گرمی سے روزے دار نڈھال، بجلی کا شارٹ فال 800 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق نیشنل پاور کنٹرول سنٹر کی جانب سے لیسکو کو 2980میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے جبکہ طلب 3754 میگاواٹ ہو گئی ہے۔ 800 میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے کی وجہ سے شہری علاقوں میں 6 جبکہ دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ گرمی میں بجلی نہ ہونے سے روزہ دار شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، نمازی وضو کرنے کیلئے پانی سے محروم ہوگئے ہیں۔لاہوریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کم ازکم ماہ صیام کے دوران لوڈشیڈنگ کا خاتمہ یقینی بناتے ہوئے متواتر بجلی فراہم کی جائے تاکہ روزہ داروں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ساہیوال میں لواور گرمی کی شدید لہر سے ہائی سیکورٹی جیل کے ایک ملازم سمیت 3افراد جاں بحق اور درجنوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جن میں 4کی حالت نازک ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ساہیوال میں گزشتہ 24گھنٹوں سے گرمی کی شدید لہر آئی ہوئی ہے آج ہائی سیکورٹی جیل کا ایک ملازم 25سالہ ابصار احمد دوپہر کو ڈیوٹی دے رہا تھا کہ شدید گرمی کے سبب بیہوش ہو کر گر پڑا جسے بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال لایا گیا مگر وہ دم توڑ گیا۔ گرمی کے سبب چک 56ایس پی سے مہمان آئی ہوئی 55سالہ سکینہ اورچک9-139ایل کا 45سالہ اقبال بیہوش ہو گئے جن کو ہسپتال لایا گیا مگر دونوں دم توڑ گئے ۔ گرمی سے درجنوں افراد کو سول ہسپتال ساہیوال بیہوشی کی حالت میں لایا گیا ہے آج ساہیوال میں درجہ حرارت 46سینٹی گریڈ تک رہا ۔ فیصل آباد میں پارہ 46ڈگری پر 2افرادجاں بحق،سن سٹروک کے باعث متعددافراد ہسپتالوںمےں داخل،ڈاکٹروںکی احتےاطی تدابےرکی ہداےت ۔محبت کش چلچلاتی دھوپ مےں مزدوری پر مجبور۔منچلوںکانہروںاورسوئمنگ پولز پررش،گرمی کی شدت سے زےادہ مسافر متاثرہوئے لاری اڈہ پر مختلف شہروںسے آنےوالی بسوںکے گرمی کی شدت اورروزے مےں ہونے کے باعث پےاس سے بے حال ہوکربے ہوش ہوتے رہے ۔ آگ برساتے سورج بجلی کی بار بار ٹریپنگ نے روزہ داروں کو نڈھال کر دیا نارووال اور گردنواح میں دو روز سے گرمی کی تازہ لہر نے لوگوں کو گھروں تک محدود کر دیا انسان تو انسان جانور بھی گرمی سے نڈھال ہوگئے شدید لو کے باعث بازار اور مارکیٹں ویران ہوگئیں ۔ رمضان المبارک میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کراچی والوں کیلئے دردسر بن گئی،آٹھویں سحری بھی اندھیرے میں کی گئی۔ مختلف علاقوں میں بجلی کی عدم فراہمی سولہ سے اٹھارہ گھنٹے تک جا پہنچی ہے۔نیپرا کی ٹیم غیرمعمولی لوڈشیڈنگ کی تحقیقات کرنے کراچی پہنچ گئی۔ماہ مقدس رمضان المبارک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ رک سکی۔ کےالیکٹرک ہٹ دھرمی بدستور جاری ہے۔شدید گرمی میں روزےدار بھی بلبلا اٹھے۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے رہی سہی کسر پوری کردی ۔ اضافی لوڈشیڈنگ کرکے کے الیکٹرک نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ۔کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 سے 18 گھنٹوں تک جا پہنچا۔ کورنگی، شاہ فیصل، لیاقت آباد، ایف سی ایریا، ایف بی ایریا ، بلدیہ، اورنگی ٹاﺅن، سرجانی اور ملیر لوڈشیڈنگ سے شدید متاثر ہورہے ہیں۔ شیڈنگ کا دورانیہ 16 سے 18 گھنٹوں تک جا پہنچا۔ کورنگی، شاہ فیصل، لیاقت آباد، ایف سی ایریا، ایف بی ایریا ، بلدیہ، اورنگی ٹاون، سرجانی اور ملیر لوڈشیڈنگ سے شدید متاثر ہورہے ہیں۔نیپرا ٹیم نے کراچی میں بجلی بحران کی تحقیقات شروع کردیں ایڈوائزر ٹیکنیکل کی زیر نگرانی ٹیم کے الیکٹرک کے معاملات کی چھان بین کرے گی اورلوڈشیڈنگ وجوہات کا پتہ لگائے گی۔ سمبڑیال آگ برساتے سورج نے روزہ داروں کو نڈھال کردیا، درجہ حرارت 46ڈگری تک پہنچ گیا ،نوجوان گرمی کے باعث دم توڑ گیا، نہر اپر چناب پر لوگوں کا رش، بجلی کی آنکھ مچولی سمیت مسلسل بندش پر شہری سراپا احتجاج۔ گیپکو چیف اور حکومتی دعوے ٹھس،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کادورانیہ18 گھنٹے سے تجاوز کرگیا، روزہ داروں کا براحال جبکہ کاروباری طبقے نے بھی سر پکڑ لیا۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں سورج کے تیور بگڑ گئے ،پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں سورج آگ برسانے لگا ، گرمی نے لاہوریوں کے پسینے نکال دیئے، پارہ 45 کی حد عبور کر گیا، روزے دار بلبلا اٹھے ۔ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار اکثر میدانی علاقوں میں سورج آگ برسا نے لگا گرمی نے لوگوں کی چیخیں نکلوا دیں۔ ۔ باغوں کے شہر میں بھی پارہ 45 ڈگری تک جا پہنچا۔سندھ کے میدانی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ ہیں۔ دادو میں پارہ 49، سکھر میں 46، حیدر آباد، لاڑکانہ اور جیکب آباد 45 ڈگری پر جا پہنچا اور لوگوں کے ہوش ٹھکانے آ گئے۔موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ پیر سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا جس سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہو گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجا ب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں سمیت بالائی سندھ میں موسم شدید گرم، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ ملک کے بیشترمیدانی علاقوں خصوصا بہاولپو، رملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور، ڈی آئی خان، بنوں، سبی، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں موسم شدید گرم رہے گا۔گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دادو، نورپورتھل، بھکر، لاڑکانہ، موہنجوداڑو میں 49، جبکہ جیکب آباد، بینظیر آباد، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ چیچہ وطنی اور گردونواح میں چھٹی کے روز بھی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ 47 ڈگری ٹمپریچر باوجود ایک گھنٹے کے بعد 2 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے روزے داروں ، بچوں ، بوڑھوں اور خواتین کو ذہنی مریض بنا دیا، جبکہ دیگر کاروباری نظام بھی مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گیا، بازاروں میں ہو کاعالم چھایا رہا۔ بصیرپورگرڈسٹیشن سے منسلک شہری ور دیہی علاقوںمیںبجلی کی 12گھنٹے لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ انتہائی کم وولٹیج کی وجہ سے صارفین دوہرے عذاب کاشکارہیں۔ پیر محل: پیر محل شہر اور گردو نواح میں بدترین لوڈشیڈنگ روزہ دار بلبلا اٹھے، ہرایک گھنٹے کے بعد دوگھنٹے کی لوڈشیڈنگ بجلی کی بندش سے حکومت اور فیسکو کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔ بورے والا شہر اور گردو نواح میں گرمی کی شدید لہر، شہری گھروں تک محدود، درجہ حرارت47 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، مزید اضافہ کا امکان، روزہ دار بے حال ہوگئے۔عارفوالا میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ مسلسل جاری رہنے کے باعث مسجدوں میں پانی کی قلت کی وجہ سے نمازی وضو کرنے سے محروم ہونے لگے ،گھروں میں بوڑھے والدین اور کمسن بچے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث گرمی کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں کاروباری حضرات شدید پریشان ہیں دفاتر ز میں روضہ دار ملازمین بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث پرسان حال ہیں۔ رینالہ خورد میںگرمی کی شدت میں اضافہ متعدد بے ہوش ہسپتالوں میں مریضوں کا رش ڈاکٹروں کے احتیاطی تدابیر کے مشورے گذشتہ روز شہر میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت نے شہریوں کو نڈھال کردیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain