اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر نذر محمد گوندل نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت باضابطہ اعلان کر دیاہے جس کے باعث پی ٹی آئی کارکنوں کو شدید تحفظات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اور پیپلز پارٹی کے سابق رہنما نور عالم خان کے بعد فردوس عاشق اعوان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعدسے تاحال پیپلز پارٹی کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے اور پی پی پی کے سنیئر رہنما سابق وزیر نذر محمد گوندل بھی پی ٹی آئی میں اعلانیہ شامل ہو گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق نذر گوندل کی پارٹی میں شمولیت کے باعث پاکستان تحریک انصاف کی لیڈرشپ کو اندرونی طور پر کڑی تنقید کاسامنا ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے خوراک وزراعت کے وفاقی وزیر نذرمحمد گوندل کے بھائی ظفرمحمد گوندل کو کرپشن کے الزامات پر ممبر این ایچ اے کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔جبکہ دسمبر2009میں اس وقت کے وفاقی وزیر برائے خوراک و زراعت نذرمحمد گوندل کی مداخلت سے ایک بار پھر ظفر محمد گوندل کو اسداللہ کی جگہ ای او بی آئی کا چیئرمین مقرردیا گیا تھا۔