لاہور (ویب ڈیسک) ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو چیئرمین نیب ظاہر کرکے سرکاری اداروں و افسران کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو سرکاری اداروں و شخصیات کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں کہ انہیں چیئرمین نیب بلیک میل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ایف آئی اے نے جب ان شکایات کا جائزہ لے کر چیئرمین نیب کی حرکتوں کا جائزہ لیا تو پتا چلا کہ یہ صاحب تو اصلی چیئرمین کا نام استعمال کرکے سرکاری اداروں سے کام نکلواتے ہیں۔سائبر کرائم سیل نے فوری طورپر کارروائی کی اور جعلی چیئرمین نیب بشارت عزیز کو ساہیوال کی فتح شیر کالونی سے گرفتار کرلیا۔