تازہ تر ین

آئی فون 5 اور 5c کے صارفین کیلئے بری خبر

نیویارک (خصوصی رپورٹ) ایپل کمپنی نے آئی فون موبائل کو مزید تیز رفتار بنانے کے لئے اپنا سسٹم مزید اپ ڈیٹ کردیا ہے تاہم نئی تبدیلی سے آئی فون 5 اور 5c کے صارفین متاثر ہوں گے۔ ایپل کمپنی نے اپنے جدید موبائل کو مزید تیزرفتار بنانے کے لئے آئی او ایس 11 سسٹم متعارف کرا دیا ہے جو صرف 64 بٹ ڈیوائسز میں کام کرے گا تاہم پرانے آئی فون سیٹ اور یہاں تک کے آئی فون 5 اور 5c اس نئے نظام کو چلانے سے قاصر رہیں گے۔ ورلڈ وائڈ ڈیولپرز کانفرنس میں ایپل کمپنی نے آئی او ایس 11 سسٹم کو متعارف کرایا اور ساتھ ہی اس بات کی نشاندہی کی کہ یہ سسٹم صرف 64 بٹ والے نئے ماڈلز کے لئے ہے۔ ایپل انتظامیہ کے مطابق ایسے صارفین جن کے پاس پرانے موبائل سیٹ ہیں یا آئی فون 5 اور 5c ہیں اگر ان کی جانب سے آئی او ایس 11 موبائل میں اپ ڈیٹ کیا گیا تو وہ مختلف ایپس سے محروم ہو جائیں گے۔ انتظامیہ کے مطابق صارفین اپنی متاثرہ ایپلی کیشنز کے بارے جاننے کے لئے اس طریقہ کار کو اپنا سکتے ہیں، سیٹنگ، جنرل، اباٹ، ایپلی کیشن اور پھر ایپس کمپیٹ بلیٹی میں جانے کے بعد متاثرہ ایپلی کیشن دیکھ سکتے ہیں۔آئی او ایس 11 آگمینٹیڈ ریئلٹی فیچر سے بھرپور ہے جس کی مدد سے ڈیجیٹل چیزوں کو دیکھ کا حقیقت کا گمان ہوگا۔ یہی نہیں اس سے زمین کی گہرائی اور کسی بھی تصویر میں چاروں طرف سے دکھائی دینے والے روشنی کو حقیقی روشنی کی طرح دیکھا جاسکے گا۔ آئی او ایس 11 سسٹم میں میسجز ایپ ڈرا کو تبدیل کیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین آسانی سے اسٹیکر، جف اور دیگر تصاویر کو آسانی سے تلاش کرسکیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain