تازہ تر ین

وزارت کیلئے نہال ہاشمی کا ڈرامہ, ویڈیو بارے حیران کُن انکشاف

کراچی (خصوصی رپورٹ) سوشل میڈیا پر خود مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نہال ہاشمی کی تقریر کی ویڈیو جاری کی گئی تھی جس کی بعد میں پی ٹی آئی کی جانب سے تشہیر کی گئی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ نہال ہاشمی کی متنازعہ تقریر 3روز کے وقفے کے بعد منظرعام پر آئی تھی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ سوشل میڈیا سیل کی سربراہ اور وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کراچی میں (ن) لیگ کے سوشل میڈیا کی ذمہ داری نہال ہاشمی کو دے رکھی ہے اور نہال ہاشمی مریم نواز کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نہال ہاشمی کی شروع سے یہ کوشش رہی ہے کہ انہیں وزیر بنا دیا جائے اور اس سلسلے میں وہ کافی عرصے سے کوششوں میں مصروف تھے اور اس کوشش میں ہی انہوں نے یہ بیان دے کر اتنا بڑا رسک لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت معطل ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے سندھ کے پارٹی رہنماﺅں نے دوڑدھوپ شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی اور اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ کے تقریباً 4سے 6رہنما اس عہدے کے خواہشمند ہیں لیکن فی الحال خواجہ طارق نذیر کا نام سرفہرست ہے اور امکان ہے کہ ان ہی کو سندھ کا جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain