تازہ تر ین

سری لنکا سے ڈو اینڈ ڈائی ٹاکرا ، کھلاری جیت کیلئے پر عزم

کارڈیف(نیوزایجنسیاں)سری لنکا سے ”ڈو اور ڈائی“ میچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی 3 گھنٹے تک بیٹسمینوں پر سخت محنت کی‘گرانٹ فلاور محمد حفیظ اور بابر اعظم کے ساتھ طویل ڈسکشن میں مصروف دکھائی دیئے‘وہاب ریاض کی جگہ آنے والے رومان رئیس بھی ایکشن میں دکھائی دیئے‘کارڈف کی پچ گھاس باعث سیم بولروں کےلئے سازگار ‘شاداب خان کی جگہ اور اضافی پیس بولر کو کھلانے کا امکان ۔ تفصیلات کے مطابق جمعے کو کارڈف میں پاکستانی ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن کارڈف شہر سے باہر نیو روڈ گراﺅنڈ پر ہوا۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بیٹسمینوں پر سخت محنت کی۔سری لنکا سے مقابلے سے قبل تین گھنٹے کے پریکٹس سیشن میں پاکستانی کھلاڑیوں نے سخت محنت کی۔ مکی آرتھر ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کے ساتھ مصروف رہے۔ محمد حفیظ کوچز کی تمام تر توجہ کا مرکز تھے۔گزشتہ روز دھوپ نکلی ہوئی تھی۔ اس لئے کھلاڑیوں نے تین گھنٹے کے سیشن میں اپنی غلطیوں پر کام کیا۔ گرانٹ فلاور محمد حفیظ اور بابر اعظم کے ساتھ طویل ڈسکشن میں مصروف دکھائی دیئے۔وہاب ریاض کی جگہ آنے والے رومان رئیس بھی ایکشن میں دکھائی دیئے۔کارڈف کی پچ پر گھاس ہے اور سیم بولروں کے لئے سازگار ہے اس لئے پاکستان شاداب خان کی جگہ اور اضافی پیس بولر کو کھلا سکتا ہے۔ گروپ بی کا ہر میچ ناک آو¿ٹ میں تبدیل ہو چکا ہے۔ آئی لینڈرز سے مقابلے کے لئے شاہین طویل پریکٹس سیشن کے ساتھ بلے بازی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔سری لنکا کے خلاف مقابلے کے لیے ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے ، بلے بازوں کو دھواں دھار بیٹنگ کے لیے کوچز نے ٹپس دیں۔ بالرز کی لائن و لینتھ بہتر بنانے کے لئے بھی کوچ مکی آرتھر نے نیا پلان بنالیا۔سری لنکا کو قابو کرنے کے لئے فاسٹ بالرز پر اعتماد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میچ کے لیے ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنا آخری گروپ میچ پیر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain