لاہور(ویب ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔کارڈف میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے، پاکستان کیلیے یہ میچ انتہائی اہم اور کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا ہے، پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کیلیے ہر صورت میں اس میں فتح درکار ہے اور اگر بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملتا ہے تو پاکستان پھر بھی سیمی فائنل سے آو¿ٹ ہوجائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دنیا کے مختلف کرکٹ گراو¿نڈز میں ہونے والے ون ڈے میچز میں جیت کے حوالے سے پاکستان کا پلڑ ا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین1975-2015تک مجموعی طور پر 147ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں پاکستان کی ٹیم نے 84میچز جیتے، 58 ہارے ایک ٹائی اور 4 کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز میں بھی پاکستان کو جیت کے حوالے سے سبقت حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے3 میچز کھیلے گئے جس میں پاکستان کی ٹیم نے2 میچز جیتے اور ایک میں شکست کھائی۔ انگلینڈ کی سر زمین پر سر ی لنکا کے خلاف ہونے والے تینوں میچوں میں پاکستان فاتح رہا تھا۔پاکستان کی جانب سے آج آل راو¿نڈر فہیم اشرف نے ڈیبیو کیا ہے ، انھیں شاداب خان کی جگہ موقع دیا گیا ہے۔