تازہ تر ین

پولیس سے فارغ ہونیوالے کتے کو نئی جاب کیسے ملی ، دیکھئے خبر

لاہور(خصوصی رپورٹ) برسبین میں کوئنزلینڈ پولیس سروس میں خدمات سرانجام دینے والے کتے کو بہت زیادہ عوامی ہونے پر نوکری سے فارغ کردیا گیالیکن کتے نے جلد ہی نئی ملازمت حاصل کر لی۔برسبین کی پولیس نے چیزوں کی جامع تلاشی لینے اور سکیورٹی سرچ کیلئے جرمن شیفرڈ کی خدمات لی تھیں جسے 16 ماہ تک بھرپور ٹریننگ دی جانی تھی تاہم کتے کی عوامی طبیعت ہونے پر کوئنزلینڈ پولیس نے اسے ٹریننگ مکمل ہونے سے قبل ہی ملازمت سے فارغ کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کتے کو ٹریننگ کے دوران مشکوک افراد کی تلاشی کرنا تھی لیکن عوامی طبیعت ہونے کی وجہ سے وہ دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کرنے کے بجائے مشکوک افراد کیساتھ بغل گیر ہوجاتا تھا جو ٹریننگ کے بنیادی اصولوں کیخلاف ہے ۔پولیس کی جانب سے نوکری سے فارغ کئے جانے کے بعد گورنر کوئنز لینڈ پال دی جرسی نے اس کی خدمات حاصل کرلیں ۔لوگوں سے ملنے جلنے کی طبیعت کو دیکھتے ہوئے گورنر پال نے کتے کو جیول کا خطاب دیا ہے ۔ نوکری ملنے کے بعد اب کتا گورنر ہاس آنیوالے ہر مہمان کو نہ صرف سلامی پیش کرتا ہے بلکہ انہیں دروازے سے لیکر ان کی نشستوں تک لے جانے کے فرائض بھی سرانجام دیتا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain