کارڈف (اے پی پی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں پاکستانی کھلاڑی فاخر زمان نے غیر معمولی کیچ تھام کر انگلش بلے باز معین علی کو پویلین بھیجا۔۔ سیمی فائنل میں معین علی نے جنید خان کی گیند پر اونچا شارٹ کھیلا، پاکستانی فیلڈر فاخر زمان نے باﺅنڈری پر لمبی دوڑ لگا کر بائیں جانب ڈائیو لگاتے ہوئے شاندار کیچ تھام کر معین علی کو پویلین بھیجا۔ معین علی 11 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔