برمنگھم(اے پی پی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل میچ (آج) جمعرات کو کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ (آج) جمعرات کو دفاعی چیمپئن بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا سیمی فائنل میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بجکر 30 پر شروع ہوگا۔ انگلینڈ میں جاری چیمپئنز ٹرافی اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ عالمی چیمپئن آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں گروپ میچز میں شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں۔ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن بھارت کو بنگلہ دیش کا چیلنج درپیش ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں، اور توقع کی جارہی ہے کہ دوسرا سیمی فائنل انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگا۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 18 جون کو کھیلا جائے گا۔