برمنگھم(آئی این پی) سابق اوپنرناصر جمشید نے اپنے خلاف پی سی بی کے شواہد کو مضحکہ خیز قرار دے دیا ہے۔انگلینڈ میں ایک کرکٹ ویب سائٹ سے بات چیت کرتے ہوئے ناصر جمشید نے کہا کہ جن واٹس اپ وائس میسجز کا حوالہ دیا جارہا ہے، میں ان میں بیٹ فروخت کر رہا ہوں۔ناصر جمشید نے کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ میں ایک معروف کمپنی کے بیٹس 10 فیصد کمیشن پر بیچتا ہوں، انگلینڈ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے تو میں کلیئر ہوجاﺅں گا مگر مجھے پاکستانی بورڈ پر اعتماد نہیں ہے۔جن واٹس اپ وائس میسجز کا حوالہ دیا جارہا ہے، میں ان میں بیٹ فروخت کر رہا ہوں۔