تازہ تر ین

برطانیہ کو شکست دیکر پاکستان پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

کارڈف، لاہور (بیورو رپورٹ، سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے تقسیم ہند سے پہلے ہونے والے ”غدر“ کا بدلہ لے لیا اور انگلینڈ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بڑی آسانی سے شکست فاش دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔ کارڈف کے صوفیہ گارڈن سٹیڈیم میں ہونے والے اس اہم میچ میں پاکستان ٹیم باﺅلنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ تینوں شعبوں میں انگلش ٹیم پر حاوی دکھائی دی۔ اور اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے انگلینڈ ٹیم کو 211زنر پر ڈھیر کردیا اور اس کے تمام کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ پاکستان کی طرف سے اظہر علی 76 فخر زمان 57بابر اعظم 38اور محمد حفیظ کی 32کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے یہ میچ 8وکٹوں سے جیت لیا۔ پاکستان کے باﺅلر نے بھی بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور حسن علی نے 3جنید خان نے 2رومان رئیس نے 2اور شاداب نے 2وکٹ حاصل کئے، پاکستان نے 211رنز کا ہدف 38ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔ پاکستان کا مقابلہ فائنل میں کس کے ساتھ ہوگا۔ آج انڈیا اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ کے بعد فیصلہ ہوگا۔ فائنل 18جون اتوار کو لندن کے اوول کرکٹ گراﺅنڈ میں ہوگا۔ حسن علی کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پاکستان کی اس شاندار جیت پر لندن سمیت برطانیہ کے تمام شہروں میں پاکستانی پاکستان کے جھنڈے اور ڈھول لے کر سڑکوں پر نکل آئے اور رات گئے تک جشن منایا اور اس امید کا اظہار کیا کہ کیونکہ پاکستان پہلی دفعہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچا ہے اس لئے ہمیں امید ہے کہ وہ فائنل جیت کر اہل وطن کو عید کا تحفہ دیں گے۔ ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر نے قومی ٹیم کی بہترین کارکردگی پر قومی ٹیم کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا مورال انگلینڈ کے خلاف جیت کر بلند ہوگیا ہے اور پاکستان فائنل بھی جیت کر آئے گی فخر زمان، حسن علی، شاداب خان اور بابر اعظم جیسے نوجوان کھلاڑیوں کا قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ہے اور اسی ٹیلنٹ کو مزید بہتر کرنا ہوگا تاکہ 2019کا ورلڈ کپ بھی پاکستان جیت کر آئے۔ سابق کرکٹر سرفراز نواز نے جیت کا سہرا ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کے سر پر سجایا ان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں نے بہت عمدہ کھیل پیش کیا جس نے قومی ٹیم کا مورال بلند کیا آئندہ میچوں میں یہ نہ دیکھیں کے مقابلہ کس سے ہے کپ ہمارا ہی ہوگا۔ ا?ئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں کامیابی پر صدر مملکت کی جانب سے قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ گرین شرٹس جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گی۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ تیم کی کامیابی قومی کی دعاو¿ں کی مرہون منت ہے۔وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے بھی قومی ٹیم کو بڑا مقابلہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ ا?رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی قومی ٹیم کو سیمی فائنل جیتنے پر مبارکباد دی ہے اور فائنل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ چیف جسٹس ا?ف پاکستان میاں ثاقب نثار نے بھی گرین شرٹس کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دی ہے اور دعا کی ہے کہ قومی ٹیم اسی طرح فائنل میں بھی کامیابی حاصل کرے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی سرفراز الیون کو فتح پرمبارکباد دی ہے اور ساتھ ہی پاکستان اور انڈیا کے ممکنہ فائنل کے حوالے سے ٹیم پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے بھی قومی ٹیم کو فتح پر مبارکباد دی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے بھارت کو فائنل میں ہرانے کا دعویٰ بھی کر دیا ہے۔ سابق کپتان شاہد خان ا?فریدی نے بھی ٹیم پاکستان کو ا?ئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔دریں اثنائ ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے بھی ٹیم پاکستان کو فتح پر مبارکباد دی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain