لیونل میسی کی شاندار کارکردگی کی بدولت انٹر میامی نے میکسیکو کے کلب کروز ازول کو 2-0 سے شکست دے کر کیمپینز کپ 2026 اپنے نام کر لیا۔ یہ انٹر میامی کی اس مقابلے میں پہلی کامیابی ہے۔
میچ میں میسی نے 24ویں منٹ میں ہیڈر کے ذریعے گول کرکے انٹر میامی کو برتری دلائی۔ یہ کلب کے لیے ان کا 100واں گول بھی تھا، جو انہوں نے صرف 115 میچز میں مکمل کیا۔
دوسرے ہاف میں کروز ازول نے مقابلہ برابر کرنے کی کوشش کی، تاہم انٹر میامی نے دفاع مضبوط رکھا۔ میچ کے آخری مرحلے میں میسی نے کارنر کک پر کاسیمیرو کو موقع فراہم کیا، جس نے گیند کو جال میں پہنچا کر اسکور 2-0 کردیا۔
کیمپینز کپ جیتنے کے ساتھ ہی میسی نے اپنے شاندار کیریئر کی 49ویں ٹرافی حاصل کرلی۔ انٹر میامی کے لیے یہ ان کی چوتھی ٹرافی بھی ہے۔
یہ میچ انٹر میامی کے نئے کوچ کرسٹیان "کیلی” گونزالیز کا بطور ہیڈ کوچ پہلا مقابلہ بھی تھا، اور ٹیم نے ان کی نگرانی میں ٹرافی جیت کر سیزن کا اہم سنگِ میل عبور کیا۔

