لاہور(نیوزایجنسیاں )قومی ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل کو انگلینڈ کیخلاف تاریخ فتح حاصل کرنے پر پاکستان کو ٹویٹر پر مبارک باد دینا مہنگا پڑ گیا۔ عمرا کمل نے قومی ٹیم کی کامیابی پر پیغام جاری کیا کہ ’پاکستان کو فائنل میں پہنچنے پر مبارک ہو ‘،بس پھر ہونا کیا تھا ،صارفین نے عمر اکمل کے پیغام جاری کرنے پر ایسے ایسے مزاحیہ رد عمل دیے کہ ٹویٹر پر ہنسی کا طوفان آ گیا۔ایک صارف کا کہناتھا کہ ’جانی سارا کریڈٹ آپ کو جاتاہے کیونکہ نہ تو آپ گندے کام کرتے پکڑے جاتے ،نہ ٹیم سے باہر ہوتے اور نہ ہم آج فائنل میں ہوتے ‘۔