تازہ تر ین

پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ گرا دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پنجاب کے سابق صدر اور مرکزی سینیئر رہنما امتیاز صفدر وڑائچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کےساتھ ایک پریس کانفرنس میں امتیاز صفدر وڑائچ نے پی پی پی چھوڑنےکا اعلان کیا۔خیال رہے کہ امتیاز صفدر وڑائچ حال ہی میں پی پی پی سے اپنے راستے جدا کرنے والے چوتھے سینیئر رہنما ہیں۔اس سے قبل سابق وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان، نذرمحمد گوندل نے پی پی پی کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کی تھی جبکہ گجرات سے نوابزادہ غضنفر علی گل نے تاحال کسی پارٹی میں شمولیت ظاہر نہیں کی۔واضح رہے کہ امتیازصفدر وڑائچ پی پی پی کے سابق دور میں وزیرمملکت برائے مواصلات تھے جبکہ 2010 میں انہیں پی پی پی پنجاب کا صدر منتخب گیا تھا تاہم پارٹی کے کئی ارکان ان کے اس انتخاب سے خوش نہیں تھے اور سمجھتے تھے وہ حریف جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کے گڑھ میں بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔امتیاز صفدر وڑائچ این اے-98 سے2002 اور 2008 کے عام انتخابات میں دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہے اور ایک مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی بھی منتخب ہوئے۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ‘میں امتیاز صفدر وڑائچ کو خوش آمدید کہتا ہوں کیونکہ گوجرانوالا ڈویڑن ایک اہم علاقہ ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میرٹ کے اوپر ٹکٹ دے گی اور آنے والے دنوں میں مزید لوگ بھی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain