اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا دورہ کیا اور بارنمائندگان کے ساتھ مشاورتی نشست کی۔چیف جسٹس آف پاکستان کے ہمراہ جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی موجود تھے، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ہارون الرشید، دیگر عہدیداران اور بار اراکین نے مشاورتی نشست میں شرکت کی۔نشست میں عدالتی اصلاحات، ڈیجیٹل جدت، کیس مینجمنٹ اور سائلین کو سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپریم کورٹ انتظامیہ نے بار نمائندگان کو مصنوعی ذہانت پر مبنی نئے اسمارٹ جوڈیشل اسسٹنٹ سے متعلق بریفنگ دی۔اسمارٹ جوڈیشل اسسٹنٹ کے ذریعے وکلا، سائلین اور عام شہریوں کو عدالتی معلومات اور خدمات تک 24 گھنٹے رسائی حاصل ہوگی، اس پلیٹ فارم پر عام فہم زبان میں سوالات کرکے عدالتی معلومات حاصل کی جا سکیں گی جبکہ مقدمات کی تلاش، کاز لسٹ، سماعت کی تاریخوں، وکلا کی معلومات اور ججز کے عدالتی روسٹرز تک بھی رسائی ممکن ہوگی۔اسمارٹ جوڈیشل اسسٹنٹ پر مصدقہ نقول کی درخواستوں، جلد سماعت کی درخواستوں، ویڈیو لنک سہولیات اور سماعت ملتوی ہونے سے متعلق معلومات بھی دستیاب ہوں گی
بریکنگ نیوز
- زون 2 میں گاڑیاں جن کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کا تیل خوردبرد کئے جانیکا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
- پی ایچ اے زون2 میں مبینہ سرکاری ایندھن کے نام پر لاکھوں روپے کی خوردبرد کا انکشاف
- لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے ایوان صنعت و تجارت منڈی بہائوالدین کا وفد ملاقات کر رہا ہے۔
- ڈکیٹی چوری کی نان سٹاپ وارداتیں شہری لٹتے رہے پولیس بے بس
- مریدکے،وزیراعلیٰ مریم نواز کا وعدہ پورا ستھرا پنجاب کے800صفائی ورکرز میں فی کس10,000کے چیک تقسیم
- حکومت عوامی خدمت کیلئے ملتی ہے دھرنوں، سازشوں اور گلی گلی احتجاج کی سیاست کیلئے نہیں:بلال یاسین
- SIFC کی سہولت کاری،خصوصی اقتصادی زونز میں 76ارب کی سرمایہ کاری
- گاڑیوں کا تیل پارکس منگوا لیا جاتا ہے تاکہ مزیدتیل خرچ نہ ہوپراجیکٹ ڈائریکٹر کا موقف
- ہزاروں خالی آسا میا ں مستقل ختم سرکاری محکموں میں عارضی بھرتیاں کر کے نظام چلایا جانے لگا
- سرکاری فنڈز سے ذاتی تشہیر کا کیس، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
- سپریم کورٹ نے ٹیکس سے متعلق 400 مقدمات ایک ماہ میں نمٹا دیے
- حوثیوں کیخلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق امریکی اخبار کی خبر
- لاہور:محنت کش پھیری لگا کر چھتریاں فروخت کر رہا ہے۔
- صوابی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے سندھ کے عوام گھروں سے نکلیں: حلیم عادل شیخ
- بحرینی وزیر خارجہ کابحرین کی ترقی اور خوشحالی میں پاکستانی برادری کے قابل قدر کردار کا اعتراف
- وفاق نے پنجاب میں پائیدار ترقی اہداف پروگرام کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی
- واسا کی اربوں مالیتی کمرشل اراضی کوڑیوں کے بھاو لیز پر الاٹ
- ستمبر’ کارکنوں کی ترسیلات زر 3.6 ارب ڈالر، سالانہ بنیاد پر 12.7 فیصد اضافہ
- سابق صدر فاروق خان لغاری کی 16ویں برسی 20اکتوبر کو منائی جائیگی
- چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار
