تازہ تر ین

خبریں کا مشن ،صحافت برائے خدمت عدنان شاہد فاﺅنڈیشن نے مزید 12وہیل چیئرز مستحقین تک پہنچادیں

ملتان (اہتمام و رپورٹ: محمد اکمل وینس، ہمایوں خان، تصاویر: خالد اسماعیل) روزنامہ ”خبریں“ نے ”صحافت برائے خدمت“ کا مشن جاری رکھتے ہوئے عدنان شاہد فاﺅنڈیشن کے پلیٹ فارم سے مزید 12مستحقین تک وہیل چیئرز پہنچا دیں۔ ”خبریں“ دفاتر ملتان میں منعقدہ پُروقار تقریب کے دوران معذور افراد کو دو طرفہ کرایہ کی مد میں ایک ہزار فی کس بھی دیئے گئے۔ خطے کے نامور صنعتکار، انٹرنیشنل ملٹی گروپ آف کمپنیز کے وائس چیئرمین، حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز کے چیف ایگزیکٹو اور اٹالین پاک بزنس ایسوسی ایشن کے صدر شیخ احسن رشید نے ملتان، مظفرگڑھ اور بہاولپور سے تعلق رکھنے والے خصوصی افراد میں وہیل چیئرز کے ساتھ ساتھ دو طرفہ کرایہ بھی تقسیم کیا۔ حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز اور ایس ایم فوڈز کے تعاون سے تقسیم کی جانے والی وہیل چیئرز نے 12معذوروں کی زندگی آسان بنا دی۔ اس موقع پر شیخ محمد جاوید مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے بھجوائی گئیں وہیل چیئرز بھی مستحقین تک پہنچائی گئیں۔ زاہد افضل، نیاز اکبر بخاری، بھراواں مائی، عفت بی بی، شمائلہ اکرم، عطیہ بانو، محمد مرسلین، عادل جہانگیر، غلام مجتبیٰ، شاہد عباس، جنت بی بی اور حشمت علی نے ”خبریں“ اور عدنان شاہد فاﺅنڈیشن کو بھجوائی گئی درخواستوں میں اپنی معذوری اور مجبوری کا ذکر کیا۔ وہیل چیئرز حاصل کرنے کے بعد ”خبریں“ اور ”چینل۵“ سے بات چیت کرتے ہوئے معذور افراد کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ”خبریں“ کا طرہ¿ امتیاز ہے۔ مختلف محکموں کو بھجوائی گئی درخواستوں پر شنوائی نہ ہوئی مگر عدنان شاہد فاﺅنڈیشن کے نام سادہ کاغذ پر دی گئی ایک ہی درخواست پر وہیل چیئر کے ساتھ دو طرفہ کرایہ بھی فراہم کیا گیا جس پر ڈونرز کے بھی شکر گزار ہیں۔ مستحقین نے جناب ضیاشاہد اور جناب امتنان شاہد کو جھولیاں اٹھا کر دعائیں دیں۔ اس موقع پر جناب عدنان شاہد اور جناب علیم چودھری مرحوم و مغفور کے بلندی درجات کی دعا بھی کی گئی۔ دعا کے دوران شیخ احسن رشید کے ہمراہ روزنامہ ”خبریں“ کے انچارج کلچرل اینڈ سپورٹس ونگ ملک محمد اکمل وینس اور انچارج عمل درآمد سیل ہمایوں خان کے ساتھ ساتھ ڈپٹی ایڈیٹر رپورٹنگ مظہر جاوید، چیف رپورٹر مرزا ندیم، ایڈمن منیجر محمد عثمان اور مشتاق احمد بھی موجود تھے۔ شیخ احسن رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ تھوڑی سی توجہ دے کر معذور افراد کو بھی مفید شہری بنایا جا سکتا ہے۔ حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کو بھی اس ضمن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ ”خبریں“ نے خطے میں سماجی خدمات کا انقلاب برپا کر دیا ہے۔ عدنان شاہد فاﺅنڈیشن کی انسان دوست سرگرمیاں بھی اپنی مثال آپ ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عدنان شاہد فاﺅنڈیشن کے کوآرڈینیٹر اور انچارج کلچرل اینڈ سپورٹس ونگ ”خبریں“ ملتان ملک محمد اکمل وینس نے کہا کہ عدنان شاہد فاﺅنڈیشن کے قیام سے ”خبریں“ کی سماجی خدمات میں مزید وسعت پیدا ہوئی ہے۔ جناب ضیاشاہد اور جناب امتنان شاہد کی ہدایات کی روشنی جبکہ ”خبریں“ ملتان کے ٹیم لیڈر جناب امتیاز احمد گھمن کی سرپرستی میں خلق خدا کی خدمت کا مشن مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain