لندن ( نیوزایجنسیاں ) مغرور بھارتی کھلاڑیوں کو پاکستانی ٹیم کے بعد کرکٹ دیوانوں کے ہاتھوں بھی ذلت کا سامنا کرنا پڑ گیا،،ڈریسنگ روم جاتے پلیئرز سے باپ کون ہے کہ سوال پر شامی غصہ کر گئے۔پاکستانی کھلاڑیوں کے بعد،،کرکٹ دیوانوں نے بھی ڈریسنگ روم جاتے بھارتی پلیئرز کو شرم سے پانی پانی کر دیا۔ بھونیشور کمار ، یووراج اور ایشون کو خوب طنز کیا ، بھارتی کپتان کوہلی گزرے تو کرکٹ لورز نے تیری اکڑ ٹوٹ گئی؟ کا سوال کر ڈالا،،کپتان نے پتلی گلی سے نکلنا ہی بہتر سمجھا،سوشل میڈیا پر باپ بیٹے کا کھیل شروع کرنے والے متعصب بھارتیوں سے جب ان ہی کی زبان میں پوچھا گیا کہ بتاو¿ اب باپ کون! توہمسایہ ملک کے بولر محمد شامی غصہ کر گئے،، یعنی آئینہ انہیں دکھایا تو برا مان گئے،،وہ تو دھونی نے بیچ بچاو¿ کرادیا ورنہ شاید بولر کی وہیں درگت بن جاتی۔