کراچی (این این آئی) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر ملک میں غربت، غذائی قلت، غیر محفوظ رہائش اور صحت کی سہولتوں کی کمی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صحتِ عامہ او ر غذائیت کے لیے فوری قومی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ایم اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبدالغفور شورو نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں غربت اب محض معاشی مسئلہ نہیں رہی بلکہ صحتِ عامہ کے بحران کی شکل اختیار کرچکی ہے، جس کے اثرات آنے والی نسلوں کے مستقبل پر مرتب ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محفوظ گھر اور انسانی وقار کا تصور اس وقت تک ممکن نہیں جب تک لوگوں کو غذائیت سے بھرپور خوراک، صاف پانی، صفائی کی سہولتوں اور بنیادی طبی خدمات تک رسائی حاصل نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق پاکستان میں 6 سے 59 ماہ کی عمر کے 27 لاکھ سے زائد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ حاملہ خواتین اور کم عمر ماؤں میں خون کی کمی، وٹامن اے کی کمی اور بچوں کی نشوونما متاثر ہونے جیسے مسائل نسل در نسل ناقص جسمانی و ذہنی نشوونما اور دائمی بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں۔ مہنگائی اور غذائی عدم تحفظ کے باعث لاکھوں خاندان غذائیت سے بھرپور خوراک خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ ڈاکٹر عبدالغفور شورو نے کہا کہ صاف پانی، نکاسی آب اور مناسب صفائی کی سہولتوں کی عدم دستیابی سے اسہال، ٹائیفائیڈ، ہیضہ، پیچش، ہیپاٹائٹس اور ملیریا جیسی قابلِ تدارک بیماریوں کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے سرکاری صحت کے نظام کی صورتِحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں اور بنیادی مراکزِ صحت کو وسائل، طبی عملے، تشخیصی سہولتوں اور ضروری ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔ پی ایم اے کے مطابق صحت پر حکومتی اخراجات مجموعی قومی پیداوار کے ایک فیصد سے بھی کم ہیں جبکہ علاج کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کرنے کے باعث کم اور متوسط آمدنی والے خاندان قرضوں اور مالی مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے وفاقی و صوبائی حکومتوں، بین الاقوامی امدادی اداروں اور سول سوسائٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں اور ماؤں میں غذائی قلت کے خاتمے کے لیے قومی ایمرجنسی نافذ کی جائے، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو ضروری غذائی اجزا فراہم کیے جائیں اور غذائی قلت سے متاثرہ اضلاع میں غذائیت سے بھرپور خوراک کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ ایسوسی ایشن نے صاف پانی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے، سرکاری شعبے میں صحت کے اخراجات جی ڈی پی کے 4 سے 6 فیصد تک بڑھانے، حفاظتی ٹیکہ جات اور ماں بچے کی صحت کے پروگراموں کو وسعت دینے اور کم آمدنی والے خاندانوں کو علاج کے بھاری اخراجات سے تحفظ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ڈاکٹر عبدالغفور شورو نے کہا کہ صحت بنیادی انسانی حق ہے، محض آسائش نہیں۔ غربت، بھوک اور بیماری کے بحران سے نمٹنے کے لیے زبانی دعوؤں کے بجائے عملی اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ گھر کی تعمیر کے لیے رہائش کے ساتھ غذائیت سے بھرپور خوراک، صاف پانی اور قابلِ رسائی طبی سہولتوں کی فراہمی بھی ناگزیر ہے۔
بریکنگ نیوز
- کے پی گورنر راج دہشت گردی کا خاتمہ امن لئے ہے طلال چوہدری
- خطے میں لڑائی مطلب جنگ جاری ایرانی نائب وزیر خارضہ
- حسن نواز ڈیزرٹ وائپر ز میں شامل ٹائٹل کے دفاع کے لیے تیار
- مٹی دے باوے امر خان نے مداحوں کو رلا دیا شوشل میڈیا پر چرچے
- بلوچستان کے مختلیف علاقں میں زلزلے کی شدید جھٹکے خوف و ہراس پھیل گیا
- وزیرِ خزانہ کی یو این ڈی پی کے ایڈمنسٹریٹر سے ملاقات،ترقیاتی مالی معاونت، موسمیاتی خطرات سے نمٹنے اور روزگار کے مواقع پر تبادلہ خیال
- ڈکیٹی چوری کی متعدد وارداتیں لاکھوں کی نقدی زیوارات لوٹ لیے گئی
- مستحکم خیبر پختونخوا ایکشن پلان تیار 27 محکموں کے لیے بڑے اقدامات تجویز
- ون ڈے ٹرائی سیسریز کی رونمائی تینوں کپتاننوں کا فوٹو شوٹ
- حوثیوں کے 3 ڈرون 2 کروز اور ایک بیلسٹک میزائل تباہ کیے سعودی اتحاد
- لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- 6سالہ بچے سے بد سلوکی واقعہ بچوں کے تحفظ انسانی حقوق پر سوالات اٹھنے لگی
- آئینی ترامیم کی بعض شقوں پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت، ججوں کو بے اختیار نہیں ہونا چاہیے:کیپٹن(ر)صفدراعوان
- وسط مدتی انتخابات، ٹرمپ کو شکست ہوئی تو مارشل لا لگا دیا جائے’ حامیوں کی تجویز
- ای سی او وزرائے کونسل اجلاس، اسحاق ڈار کی بروقت انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت
- دہشت گردی کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے پرسعودی عرب میں 5 ملزمان کے سر قلم کردیئے گئے
- مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کا فلسطینیوں اور امریکی صحافی پر حملہ
- نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سید افتخار علی گیلانی سے ملاقات کررہے ہیں
- اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان سے آزادکشمیر کے وزیراعظم سید افتخار علی گیلانی ملاقات کر رہے ہیں۔
- آزاد جموں و کشمیر کی نئی حکومت عوامی امنگوں پر پورا اترے گی: اسحاق ڈار
