اسلام آباد (این این آئی) سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سہیل آفریدی افغانستان سے مراد سعید کے ہاتھوں آپریٹ ہورہے تھے اور یہی اطلاعات ہیں کہ مراد سعید افغانستان میں ہیں، تحریک انصاف سے گالم گلوچ اور آگ لگانے کا مائنڈ سیٹ ختم نہیں ہو رہا تھا،گورنر کے پی کے پاس 180 دن ہیں، اس دوران گورنر کو مانیٹر کیا جائے گا ، ان کے پاس ناکامی کا کوئی آپشن نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ جو آج نظر آ رہا ہے اس کی پیشگوئی 10 ماہ پہلے ہی کر دی تھی کہ ملک میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگے گا۔انہوںنے کہاکہ سہیل آفریدی کی نااہلی ہو گی اور ممکن ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی بھی لگ جائے، اس وقت جو ماڈل سامنے آ رہا ہے اس کا مقصد دہشت گردی کو روکنا ہے، اور بلوچستان میں جیسی بھی حکومت ہے وہ دہشت گردی کے خلاف معاونت کر رہی ہے۔

