تازہ تر ین

قیمتی پتھروں سے جُڑی چٹان دریافت

روڈی جنیرو (خصوصی رپورٹ) کہتے ہیں قسمت کی دیوی جب مہربان ہوتی ہے تو حالات ایسے بدلتے ہیں کہ انسان کوخود بھی یقین نہیں آتا۔ ایسا ہی کچھ ہوا برازیل کے اس کان کن کے ساتھ جسے اوپر والے نے چھپڑ پھاڑ کے دیا تو وہ خوشی سے پھولے نہیں سمایا۔ برازیل کی ریاست باہیا (Bahia)کی کارنائبا (Carnaiba)کان سے ایک کان کن کو زمین سے 200میٹر گہرائی میں ایک ایسی چٹان ملی جو قیمتی پتھروں سے جڑی ہوئی ہے۔ 4اشاریہ 3فٹ اونچی اور 800پونڈ وزنی اس چٹان کی قیمت لگ بھگ 300ملین ڈالر ہے جس سے اس شخص کے خاندان کی زندگی بدل گئی ہے۔ 50سالہ کان کن کے مطابق اس چٹان میں متحدہ عرب امارات، چین، بھارت اور یورپ کے کئی خریدار دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain