برمنگھم (اے پی پی) ثانیہ مرزا برمنگھم کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی امریکن جوڑی دار وانڈی ویگے نے روڈیونووا اور جیورک کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔