اسلام آباد (لیڈی رپورٹر)ملک بھر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ہوشربا انکشاف سامنے آ گیا ہے۔سرکاری دستاویزات اور سینیٹ میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق سال 2021 سے 2026 کے دوران ملک بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مجموعی طور پر 41 ہزار 428 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار انسانی حقوق کی صورتحال پر سوالیہ نشان ہیں۔ دستاویزات کے مطابق ان کیسز میں جبری مشقت، خواتین اور بچوں پر تشدد، جائیداد پر ناجائز قبضہ، پولیس گردی اور دیگر سنگین نوعیت کے واقعات شامل ہیں۔سینیٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں حکومت کی جانب سے مقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی ان پامالیوں کو کنٹرول کرنے اور ان کی روک تھام کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، تاہم 41 ہزار سے زائد کیسز کا سامنے آنا حکومتی دعوں کی نفی کرتا ہے۔دوسری جانب لاہور میں بھی ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہیماہرین کا کہنا ہے کہ ایک طرف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں مسلسل اضافہ اور دوسری جانب سرکاری اداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال بہتری کے بجائے مزید بگڑ رہی ہے، جس پر فوری اور مثر قانون سازی کی ضرورت ہے۔
