اٹک ( بیورو رپو رٹ) ڈی پی او اٹک کیپٹن (ر) علی بن طارق نے فرض شناس پولیس افسر سب انسپکٹر سجاد سلیم کو دوسری مرتبہ تھانہ رنگو تعینات کر دیا، سب انسپکٹر سجاد سلیم اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، فرض شناسی
اور جرائم کے خاتمے کے لیے پُرعزم، عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کیپٹن (ر) علی بن طارق نے ضلع اٹک کے فرض شناس، محنتی اور باصلاحیت پولیس افسر سب انسپکٹر سجاد سلیم کو دوسری مرتبہ تھانہ رنگو میں تعینات کر دیا ہے، ان کی دوبارہ تعیناتی کو علاقے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے، واضع رہے اس سے قبل ایس ایچ او تھانہ انجرا،جنڈ اور باہتر میں جرائم کے خاتمے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے ، سب انسپکٹر سجاد سلیم ایک محنتی، دیانت دار اور اپنے فرائض منصبی سے مخلص پولیس افسر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں، وہ قانون کی بالادستی، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے کے عزم کے ساتھ دوبارہ تھانہ رنگو میں تعینات ہوئے ہیں، علاقے کے عوامی و سماجی حلقوں نے سب انسپکٹر سجاد سلیم کی دوسری مرتبہ تھانہ رنگو میں تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں، منشیات فروشی کی روک تھام اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے میں مؤثر کردار ادا کریں گے، عوامی حلقوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا ہے کہ سب انسپکٹر سجاد سلیم کی تعیناتی سے تھانہ رنگو کی حدود میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی۔
