اسلام آباد(پ ر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں عالمی یومِ ذہنی صحت کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا جس کا مقصد ذہنی صحت کی اہمیت کو اجاگر کرنا، نفسیاتی مسائل کے بارے میں شعور بیدار کرنا اور معاشرے میں ذہنی صحت سے متعلق مثبت رویوں کو فروغ دینا تھا۔ سیمینار کے مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ذہنی صحت انسانی
زندگی کے معیار، تعلیمی کارکردگی، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور سماجی تعلقات پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہے، اس لیے اس کی دیکھ بھال کو جسمانی صحت کی طرح اہمیت دینا ضروری ہے۔مقررین نے کہا کہ موجودہ دور میں تیز رفتار زندگی، تعلیمی و پیشہ ورانہ دبا، معاشی مشکلات اور سماجی توقعات کے باعث افراد کو مختلف نوعیت کے ذہنی دبا اور نفسیاتی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔سیمینار کی کلیدی مقررفانڈیشن یونیورسٹی کی پروفیسر اور ماہر نفسیات، ڈاکٹر سویرا منصور نے کہاکہ ذہنی صحت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا، مسائل کی بروقت نشاندہی کرنا اور ضرورت پڑنے پر مستند ماہرینِ نفسیات سے رجوع کرنا انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی صحت کے مسائل کو کمزوری یا شرمندگی کا سبب سمجھنے کے بجائے انہیں صحت کے دیگر مسائل کی طرح سنجیدگی سے لینا چاہیے تاکہ متاثرہ افراد کو بروقت مدد اور مناسب رہنمائی فراہم کی جا سکے۔ڈاکٹر سویرا منصور کا کہنا تھا کہ ذہنی صحت کا خیال رکھنے کے لیے متوازن طرزِ زندگی اپنانا، مناسب نیند لینا، صحت مند غذا استعمال کرنا، باقاعدگی سے جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینا اور اہلِ خانہ و دوستوں کے ساتھ مثبت سماجی روابط برقرار رکھنا مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ شعبہ سائیکالوجی کی سینئر فیکلٹی ممبرز، ماریہ مصطفی ملک اور ڈاکٹر سعدیہ مشتاق نے تعلیمی اداروں میں طلبہ کی ذہنی صحت اور جذباتی بہبود پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو امتحانات، تعلیمی مقابلے، مستقبل کے انتخاب اور دیگر ذاتی و سماجی مسائل کے باعث ذہنی دبا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذہنی صحت کے حوالے سے معاشرتی آگاہی میں اضافہ اور اس سے وابستہ غلط فہمیوں اور منفی رویوں کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینارز، تربیتی نشستوں اور مشاورتی سرگرمیوں کا انعقاد مثر کردار ادا کر سکتا ہے۔ ماریہ مصطفی ملک نے سیمینار کے انعقاد کی سرپرستی اور تعاون فراہم کرنے پر وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کا شکیہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی طلبہ کی معیاری تعلیم کے ساتھ ان کی ذہنی و جذباتی بہبود اور متوازن شخصیت کی تعمیر کو بھی اپنی تعلیمی ترجیحات میں شامل رکھتی ہے۔
بریکنگ نیوز
- حبیب اللہ عامر چوہدری کا چکوال شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
- چکوال کے تاریخی اسٹیڈیم کی اراضی پر جم خانہ کلب کی تعمیر کا معاملہ
- ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ؟ کراچی کے مکین سب سے مہنگا خریدنے پر مجبور
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- کزن کی فائرنگ سے سی سی ڈی راولپنڈی کے ہیڈ کانسٹیبل تحسین شاہ بھائی سمیت جاں بحق
- الیکٹرک واٹر کولر سے کرنٹ لگنے سے نوجوان بے ہوش ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی
- ٹیکسلا کے علاقہ میں شہری کے جاں بحق ہونے کا معاملہ،واقعہ پر قانونی کارروائی کی جا رہی
- جنرل بس اسٹینڈ پیرودھائی میں منشیات فروشوں ودیگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گزشتہ دس روز سے جاری گرینڈ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں منشیات ،مشتبہ اشیاء اور دیگر سامان بر آمد ۔
- اے این ایف کی مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں
- راجہ سرفراز اصغر کی سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات
- پنجاب کے ہسپتالوں میں سیف سٹی پینک بٹنز کی تنصیب شروع
- بغیر وارنٹ تلاشی غیر قانونی ہے ہائیکورٹ کا کسٹمز کے بغیر وارنٹ چھاپوں سے متعلق اہم فیصلہ
- تلہ گنگ: نالہ گبھیر میں غیر قانونی طور پر سونا نکالنے کا انکشاف
- جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور پیشگی وارننگ کے باوجود قدرتی آفات سے انسانی جانوں کاضیاع لمحہ فکریہ ہے: مصدق ملک
- 28ویں آئینی ترمیم بہتری کے لیے ہوئی تو پیپلز پارٹی حمایت کرے گی، سعید غنی
- پولیس اہلکاروں کی مبینہ فرعونیت اور قانون شکنی کا خوفناک واقعہ
- راولپنڈی :چھانگہ گلی میں قتل ہونیوالے سی سی ڈی راولپنڈی کے ہیڈکانسٹیبل تحسین شاہ ،حضر شاہ دونوں بھائیوں کی نما ز جنازہ ریلوے گرائونڈ میں ادا کی جا رہی ہے ۔
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج شہروں کا عالمی دن منایا گیا
- جنرل بس سٹینڈ لاری اڈہ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی ملکیتی جگہ ہے:راجہ مقصود
- نیلا گنبد منصوبے پر اعلیٰ حکام کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
