سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈسکہ روڈ پر واقع فراز کرکٹ گرانڈ میں ٹک ٹاکر انصر محمود عرف مسٹر پتلو کی شادی کی تقریب کے دوران پیش آنے والے بھگدڑ کے افسوسناک واقعے پر سیالکوٹ پولیس نے سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے مسٹر پتلو سمیت 9 افراد کو نامزد کر دیا، جبکہ 40 سے 45 نامعلوم سکیورٹی گارڈز کو بھی مقدمے میں شامل کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق تھانہ موترہ میں ایس ایچ او انسپکٹر مبین احمد چیمہ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 1335/26 درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں انصر محمود عرف مسٹر پتلو، کاشف، گرئوانڈ کے مالک ودیگرکو نامزد کیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 322، 431، 440، 188، 109، 148، 149 اور 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق منتظمین نے سوشل میڈیا پر موٹر سائیکل، کار اور دیگر قیمتی انعامات کی قرعہ اندازی کا اعلان کر کے ہزاروں افراد کو تقریب میں مدعو کیا۔ تقریب کے دوران لاڈ اسپیکر پر شرکا کو بیک وقت گرانڈ میں داخل ہونے کا اعلان کیا گیا، جس کے نتیجے میں شدید بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس کے مطابق منتظمین نے اجازت نامے کی شرائط اور حفاظتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی، جبکہ واقعے کے باعث مین ڈسکہ روڈ پر ٹریفک شدید متاثر ہوئی اور ہنگامہ آرائی کے دوران شہریوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد موقع پر پہنچ گئے اور پولیس و ریسکیو 1122 کی امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کی۔ پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا، ایمبولینسز کے لیے راستے کلیئر کروائے اور ٹریفک کی روانی بحال کرائی۔پولیس کے مطابق اس افسوسناک واقعے میں عقیل ولد بشیر احمد جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن(ر)دوست محمد نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ عوامی اجتماعات میں حفاظتی انتظامات سے غفلت یا انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مقدمے کی تفتیش میرٹ پر مکمل کر کے تمام ذمہ داران کو قانون کے مطابق انجام تک پہنچایا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- چکوال کے تاریخی اسٹیڈیم کی اراضی پر جم خانہ کلب کی تعمیر کا معاملہ
- ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ؟ کراچی کے مکین سب سے مہنگا خریدنے پر مجبور
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- کزن کی فائرنگ سے سی سی ڈی راولپنڈی کے ہیڈ کانسٹیبل تحسین شاہ بھائی سمیت جاں بحق
- الیکٹرک واٹر کولر سے کرنٹ لگنے سے نوجوان بے ہوش ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی
- ٹیکسلا کے علاقہ میں شہری کے جاں بحق ہونے کا معاملہ،واقعہ پر قانونی کارروائی کی جا رہی
- جنرل بس اسٹینڈ پیرودھائی میں منشیات فروشوں ودیگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گزشتہ دس روز سے جاری گرینڈ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں منشیات ،مشتبہ اشیاء اور دیگر سامان بر آمد ۔
- اے این ایف کی مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں
- راجہ سرفراز اصغر کی سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات
- پنجاب کے ہسپتالوں میں سیف سٹی پینک بٹنز کی تنصیب شروع
- بغیر وارنٹ تلاشی غیر قانونی ہے ہائیکورٹ کا کسٹمز کے بغیر وارنٹ چھاپوں سے متعلق اہم فیصلہ
- تلہ گنگ: نالہ گبھیر میں غیر قانونی طور پر سونا نکالنے کا انکشاف
- جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور پیشگی وارننگ کے باوجود قدرتی آفات سے انسانی جانوں کاضیاع لمحہ فکریہ ہے: مصدق ملک
- 28ویں آئینی ترمیم بہتری کے لیے ہوئی تو پیپلز پارٹی حمایت کرے گی، سعید غنی
- پولیس اہلکاروں کی مبینہ فرعونیت اور قانون شکنی کا خوفناک واقعہ
- راولپنڈی :چھانگہ گلی میں قتل ہونیوالے سی سی ڈی راولپنڈی کے ہیڈکانسٹیبل تحسین شاہ ،حضر شاہ دونوں بھائیوں کی نما ز جنازہ ریلوے گرائونڈ میں ادا کی جا رہی ہے ۔
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج شہروں کا عالمی دن منایا گیا
- جنرل بس سٹینڈ لاری اڈہ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی ملکیتی جگہ ہے:راجہ مقصود
- نیلا گنبد منصوبے پر اعلیٰ حکام کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
- جنرل بس اسٹینڈ پیرودھائی میں منشیات فروشوں ودیگر کیخلاف آپریشن
