Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ؟ کراچی کے مکین سب سے مہنگا خریدنے پر مجبور
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
    • کزن کی فائرنگ سے سی سی ڈی راولپنڈی کے ہیڈ کانسٹیبل تحسین شاہ بھائی سمیت جاں بحق
    • الیکٹرک واٹر کولر سے کرنٹ لگنے سے نوجوان بے ہوش ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی
    • ٹیکسلا کے علاقہ میں شہری کے جاں بحق ہونے کا معاملہ،واقعہ پر قانونی کارروائی کی جا رہی
    • جنرل بس اسٹینڈ پیرودھائی میں منشیات فروشوں ودیگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گزشتہ دس روز سے جاری گرینڈ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں منشیات ،مشتبہ اشیاء اور دیگر سامان بر آمد ۔
    • اے این ایف کی مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں
    • راجہ سرفراز اصغر کی سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات
    • پنجاب کے ہسپتالوں میں سیف سٹی پینک بٹنز کی تنصیب شروع
    • بغیر وارنٹ تلاشی غیر قانونی ہے ہائیکورٹ کا کسٹمز کے بغیر وارنٹ چھاپوں سے متعلق اہم فیصلہ
    • تلہ گنگ: نالہ گبھیر میں غیر قانونی طور پر سونا نکالنے کا انکشاف
    • جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور پیشگی وارننگ کے باوجود قدرتی آفات سے انسانی جانوں کاضیاع لمحہ فکریہ ہے: مصدق ملک
    • 28ویں آئینی ترمیم بہتری کے لیے ہوئی تو پیپلز پارٹی حمایت کرے گی، سعید غنی
    • پولیس اہلکاروں کی مبینہ فرعونیت اور قانون شکنی کا خوفناک واقعہ
    • راولپنڈی :چھانگہ گلی میں قتل ہونیوالے سی سی ڈی راولپنڈی کے ہیڈکانسٹیبل تحسین شاہ ،حضر شاہ دونوں بھائیوں کی نما ز جنازہ ریلوے گرائونڈ میں ادا کی جا رہی ہے ۔
    • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج شہروں کا عالمی دن منایا گیا
    • جنرل بس سٹینڈ لاری اڈہ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی ملکیتی جگہ ہے:راجہ مقصود
    • نیلا گنبد منصوبے پر اعلیٰ حکام کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
    • جنرل بس اسٹینڈ پیرودھائی میں منشیات فروشوں ودیگر کیخلاف آپریشن
    • تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ کا معمول کا طبی معائنہ کیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    UMT کا پنجاب حکومت کو اپنی AIٹیوشن اورکیریئر گائیڈنس ٹیکنالوجی مفت دینے کا اعلان

    By Khabrain Newsنومبر 1, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (پ ر) چیئرمین و صدر یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) ابراہیم حسن مراد نے طلبہ کو اے آئی کے ذریعے ٹیوشن اور کیریئر کونسلنگ 24 گھنٹے بلامعاوضہ فراہم کرنے کے لیے اپنی جدید اے آئی ٹیکنالوجی حکومت پنجاب کو مفت مہیا کرنے کی پیشکش کی ہے تاکہ اسے صوبے کے طلبہ اور گریجوایٹس کے ساتھ ساتھ دیگر یونیورسٹیوں میں بھی شروع کیا جاسکے۔ یو ایم ٹی میں تعلیم کے ساتھ مستحق طلبہ کی مالی معاونت بھی ہماری ترجیح ہے۔ یونیورسٹی کے 64 فیصد طلبہ کسی نہ کسی شکل میں سکالرشپ حاصل کر رہے ہیں، جبکہ آئی ایل ایم سکالر شپ فنڈ کا حجم 20 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت 920 طلبہ کے لیے یو ایم ٹی کا تخمینی حصہ ایک ارب 13 کروڑ روپے ہے۔ گزشتہ دس برسوں میں بلوچستان کے طلبہ کو 572 ملین روپے کے وظائف فراہم کیے جاچکے ہیں۔ ان کے لیے مزید 100 ملین روپے کے وظائف دینے کا اعلان کرتے ہیں۔ وہ یو ایم ٹی کے 29ویں کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ کانووکیشن کے چار سیشن منعقد ہوئے جن سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی، وفاقی وزیر علی پرویز ملک، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر علی ڈار نے خطاب کیا۔ ممبر بورڈ آف گورنرز یو ایم ٹی ڈاکٹر احمد عمر مراد، چیف ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید حسن، ریکٹر ڈاکٹر آصف رضا، ایڈوائزر عابد شیروانی بھی شریک ہوئے۔ یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے 29ویں کانووکیشن میں 4,363 طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں، جن میں 3,570 بیچلرز، 21 ماسٹرز، 723 ایم ایس/ ایم فل اور 49 پی ایچ ڈی ڈگریاں شامل ہیں۔ نمایاں تعلیمی کارکردگی پر فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کو 62 گولڈ اور 68 سلور میڈلز سے نوازا گیا، جبکہ 16 اکیڈمک ایکسیلینس گولڈ ایوارڈز اور 13 سرٹیفکیٹس آف ایکسیلینس بھی تقسیم کیے گئے۔ اس کے علاوہ طلبہ کو 5 سرٹیفکیٹس آف میرٹ اور ایم ایس/ ایم فل کے لیے 6 ریسرچ پبلی کیشن ایوارڈز دیئے گئے۔ کانووکیشن کے دوران تعلیمی، تحقیقی اور دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ، پی ایچ ڈی اسکالرز اور گولڈ میڈلسٹس کو خصوصی اعزازات سے نوازا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پنجاب کے خلاف نفرت کا تاثر حقیقت کے بالکل برعکس ہے، پنجاب کے عوام نے بلوچستان کے لیے اپنے حصے سے بڑھ کر قربانیاں دی ہیں اور پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے عوام ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ لاہور میں یو ایم ٹی کے 29ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام پنجابیوں یا سندھیوں کے دشمن نہیں، دہشت گرد بیگناہ پاکستانیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ دہشت گردی کا کوئی مذہب، قومیت یا صوبہ نہیں ہوتا، اس لیے ایسے واقعات کو کسی مخصوص قوم یا صوبے سے منسوب کرنا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد ہماری علاقائی شناختوں سے بڑھ کر مشترکہ پہچان پاکستانی ہے، جبکہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 5 کے تحت ریاست سے غیر مشروط وفاداری ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پنجاب نے این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کو اضافی حصہ دے کر بین الصوبائی یکجہتی کا عملی ثبوت دیا۔ بلوچستان کی ہزاروں سالہ تاریخ مہمان نوازی اور مہمانوں کے تحفظ کی روایات سے عبارت ہے، پنجاب سے روزگار کے لیے بلوچستان آنے والے ہمارے بھائی ہیں اور ہم ان کی عزت و حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو ایک لاحاصل جنگ میں دھکیلا گیا ہے، تاہم پاکستان کو کوئی نہیں توڑ سکتا۔ بلوچستان میں تشدد اور ترقی ایک ساتھ نہیں چل سکتے اور ترقیاتی منصوبوں کی بندش کا سب سے زیادہ نقصان عام بلوچ عوام کو ہوتا ہے۔ نوجوانوں کو تشدد کے بجائے تعلیم اور ترقی کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ وزیراعلی نے بتایا کہ بلوچستان کے ہر ضلع کے لیے دس سالہ لائیولی ہڈ پروگرام شروع کیا گیا ہے، جبکہ اخوت پاکستان اور این آر ایس پی کے تعاون سے نوجوانوں کو بلا سود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ نوجوانوں کو ہارورڈ اور آکسفورڈ جیسی عالمی جامعات میں تعلیم کے مواقع بھی دیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یو ایم ٹی کی جانب سے بلوچستان کے طلبہ کو وظائف فراہم کرنے کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اپنے 80 فیصد سے زائد طلبہ کو سکالر شپس فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے منفی پروپیگنڈے سے محفوظ رکھنے اور پاکستان کی ترقی کے لیے بین الصوبائی ہم آہنگی اور باہمی اعتماد کو ناگزیر قرار دیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ؟ کراچی کے مکین سب سے مہنگا خریدنے پر مجبور

      پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

      کزن کی فائرنگ سے سی سی ڈی راولپنڈی کے ہیڈ کانسٹیبل تحسین شاہ بھائی سمیت جاں بحق

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.