راولپنڈی(سٹی رپورٹر)معزز عدالتوں نے چھے منشیات سپلائرز کو سزائیں سنا دیں۔ تفصیلات کے مطابق معزز عدالتوں نے چھے منشیات سپلائرز کوسزائیں سنادیں، مجرم یحیی کو 10سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 2کلو400گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ نصیر آباد پولیس نے ستمبر2025 میں گرفتار کیا تھا، مجرم غلام علی کو 9 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 1 کلو 420 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ روات پولیس نے جنوری 2026 میں گرفتار کیا تھا،مجرم واجد کو 9 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 1 کلو580 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ مورگاہ پولیس نے دسمبر2025 میں گرفتار کیا تھا، مجرم سعید کو 17 ماہ قید اور 60ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 2کلو400گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ ٹیکسلا پولیس نے اپریل 2025 میں گرفتار کیا تھا، مجرم اسد کو 17ماہ قید اور 40ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 1کلو670گرام چرس برآمد ہونے پر ٹیکسلا پولیس نے اپریل 2025 میں گرفتار کیا تھا، مجرم حسن کو 10ماہ قید اور 20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 1کلو 600گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ صدر واہ پولیس نے دسمبر2025 میں گرفتار کیا تھا، مجرمان کو مجموعی طور پر 32 سال 8 ماہ قید اور 4 لاکھ20 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں گئیں، ٹھوس شواہد اور مقدمات کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالتوں نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں،
