فتح جنگ (بیورو رپورٹ)اٹک میں سی سی ڈی کی بڑی کارروائی، کوٹ فتح خان دوہرے قتل کا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت ہلاک ۔تفصیلات کے مطابق ضلع
اٹک میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کی ٹیم پر اوڈھ گینگ کے خطرناک ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران دوہرے قتل کی واردات کا ماسٹر مائنڈ حق نواز اپنے ایک ساتھی سمیت اپنے ہی دیگر ملزمان کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گیا بھٹیوٹ روڈ بحد رقبہ بوٹا گاؤں (صدر اٹک) 1) حق نواز عرف حقو ولد فتح محمد قوم مسلم شیخ سکنہ مٹھہ کھوہ خوشاب حال کوٹ فتح خان فتح جنگ (ماسٹر مائنڈ/ سرغنہ اوڈھ گینگ) سلیم عرف شیم ولد نظام حسین قو م کھوکھر ساکن چک نمبر 8 چیچہ وطنی حال کوٹ فتح خان فتح جنگ (ساتھی ملزم) ملزمان کے قبضہ سے 02 عدد پسٹل 30 بور برآمد۔ ہلاک شدہ ملزمان خطرناک اوڈھ گینگ کے رکن تھے جنہوں نے 24 ستمبر 2026 کو فتح جنگ کے علاقے میں منصوبہ بندی کے تحت 11 سالہ صائم رضا (عرف کنجوم/ ذہنی معذور) کو وہاڑی سے جبکہ ایک کس نامعلوم شخص (ذہنی معذور) کو روات GT روڈ کے ایریا سے اغوا کرنے کے بعد ہر دو کو کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ ملزمان نے مقتولین کے حلیے بگاڑ کر انہیں اپنا رشتہ دار ظاہر کر کے اپنے مخالفین پر جھوٹا مقدمہ درج کروایا اور مقدمہ میں اپنی(فرضی) بیٹی مسماة شنی (فرضی نام) کو بھی برائے زنا حرام کاری اغواء کا جھوٹا الزام لگایاتھا۔ تاہم SHO تھانہ فتح جنگ معہ ٹیم کی مؤثر تفتیش کے دوران دوہرے قتل کا ڈراپ سین ہونے پر اوڈھ گینگ کے یہی جھوٹے مدعیان خود مرکزی مجرم نکلے۔ دونوں ملزمان 20 اکتوبر 2026 کو جسمانی ریمانڈ کے دوران پولیس حراست سے فرار ہو گئے تھے۔فرار ملزمان: فائرنگ کرنے والے حملہ آور ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔سی سی ڈی ٹیم کی جانب سے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ ہلاک شدہ ملزمان کو فوری طور پر پوسٹمارٹم کے لیے سول ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- حبیب اللہ عامر چوہدری کا چکوال شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
- چکوال کے تاریخی اسٹیڈیم کی اراضی پر جم خانہ کلب کی تعمیر کا معاملہ
- ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ؟ کراچی کے مکین سب سے مہنگا خریدنے پر مجبور
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- کزن کی فائرنگ سے سی سی ڈی راولپنڈی کے ہیڈ کانسٹیبل تحسین شاہ بھائی سمیت جاں بحق
- الیکٹرک واٹر کولر سے کرنٹ لگنے سے نوجوان بے ہوش ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی
- ٹیکسلا کے علاقہ میں شہری کے جاں بحق ہونے کا معاملہ،واقعہ پر قانونی کارروائی کی جا رہی
- جنرل بس اسٹینڈ پیرودھائی میں منشیات فروشوں ودیگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گزشتہ دس روز سے جاری گرینڈ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں منشیات ،مشتبہ اشیاء اور دیگر سامان بر آمد ۔
- اے این ایف کی مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں
- راجہ سرفراز اصغر کی سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات
- پنجاب کے ہسپتالوں میں سیف سٹی پینک بٹنز کی تنصیب شروع
- بغیر وارنٹ تلاشی غیر قانونی ہے ہائیکورٹ کا کسٹمز کے بغیر وارنٹ چھاپوں سے متعلق اہم فیصلہ
- تلہ گنگ: نالہ گبھیر میں غیر قانونی طور پر سونا نکالنے کا انکشاف
- جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور پیشگی وارننگ کے باوجود قدرتی آفات سے انسانی جانوں کاضیاع لمحہ فکریہ ہے: مصدق ملک
- 28ویں آئینی ترمیم بہتری کے لیے ہوئی تو پیپلز پارٹی حمایت کرے گی، سعید غنی
- پولیس اہلکاروں کی مبینہ فرعونیت اور قانون شکنی کا خوفناک واقعہ
- راولپنڈی :چھانگہ گلی میں قتل ہونیوالے سی سی ڈی راولپنڈی کے ہیڈکانسٹیبل تحسین شاہ ،حضر شاہ دونوں بھائیوں کی نما ز جنازہ ریلوے گرائونڈ میں ادا کی جا رہی ہے ۔
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج شہروں کا عالمی دن منایا گیا
- جنرل بس سٹینڈ لاری اڈہ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی ملکیتی جگہ ہے:راجہ مقصود
- نیلا گنبد منصوبے پر اعلیٰ حکام کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
