تلہ گنگ(نمائندہ خبریں) تھانہ ٹمن پولیس نے موضع کوٹگلہ کے قریب نالہ گبھیر میں مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے سونا نکالنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ موقع سے سونا نکالنے کے لیے استعمال ہونے والی بھاری مشینری اور دیگر آلات بھی قبضے میں لے لیے۔ پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر نمبر 297/26 کے مطابق 30 اکتوبر 2026 کو علی الصبح تقریبا ساڑھے چار بجے پولیس پارٹی معمول کی گشت پر تھی کہ مخبر خاص نے اطلاع دی کہ نالہ گبھیر میں چند افراد خفیہ طور پر ریت سے سونے کے ذرات نکالنے میں مصروف ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی نے سرکاری گاڑی نالے کے قریب کھڑی کی اور دشوار گزار راستے سے تقریبا دو کلومیٹر پیدل سفر کرکے موقع پر پہنچی، جہاں پولیس کے مطابق پانچ سے چھ افراد ایکسکیویٹر مشین کی مدد سے ریت نکال کر بڑے چھاننے والے آلات کے ذریعے سونے کے ذرات حاصل کر رہے تھے۔ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی شناخت بعد ازاں غلام حسین ولد محمد غنی کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزمان میں نذیر خان، عمر خان، جمعہ خان، احسان اللہ اور اللہ نور شامل ہیں۔ پولیس نے موقع سے ایک ایکسکیویٹر مشین، چھ عدد کارٹ، ایک پیٹرول انجن، ریت چھاننے والا ٹب اور دیگر آلات برآمد کرکے قبضے میں لے لیے۔ ایف آئی آر میں درج پولیس مقف کے مطابق گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ مبینہ طور پر بغیر اجازت نالہ بگھیر سے سونا نکالنے کے عوض نثار احمد عرف پھنو ولد حیات محمد کو روزانہ 35 ہزار روپے ادا کرتے تھے۔ پولیس نے نثار احمد عرف پھنو پر روزانہ کی بنیاد پر مبینہ بھتہ وصول کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ پنجاب مائننگ کنسیشن رولز 2002 کی متعلقہ دفعہ 218 اور تعزیرات پاکستان کی دفعات 379 اور 384 کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور غیر قانونی سرگرمی میں ملوث دیگر افراد کے کردار کا بھی تعین کیا جا رہا ہے۔
بریکنگ نیوز
- حبیب اللہ عامر چوہدری کا چکوال شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
- چکوال کے تاریخی اسٹیڈیم کی اراضی پر جم خانہ کلب کی تعمیر کا معاملہ
- ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ؟ کراچی کے مکین سب سے مہنگا خریدنے پر مجبور
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- کزن کی فائرنگ سے سی سی ڈی راولپنڈی کے ہیڈ کانسٹیبل تحسین شاہ بھائی سمیت جاں بحق
- الیکٹرک واٹر کولر سے کرنٹ لگنے سے نوجوان بے ہوش ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی
- ٹیکسلا کے علاقہ میں شہری کے جاں بحق ہونے کا معاملہ،واقعہ پر قانونی کارروائی کی جا رہی
- جنرل بس اسٹینڈ پیرودھائی میں منشیات فروشوں ودیگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گزشتہ دس روز سے جاری گرینڈ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں منشیات ،مشتبہ اشیاء اور دیگر سامان بر آمد ۔
- اے این ایف کی مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں
- راجہ سرفراز اصغر کی سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات
- پنجاب کے ہسپتالوں میں سیف سٹی پینک بٹنز کی تنصیب شروع
- بغیر وارنٹ تلاشی غیر قانونی ہے ہائیکورٹ کا کسٹمز کے بغیر وارنٹ چھاپوں سے متعلق اہم فیصلہ
- تلہ گنگ: نالہ گبھیر میں غیر قانونی طور پر سونا نکالنے کا انکشاف
- جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور پیشگی وارننگ کے باوجود قدرتی آفات سے انسانی جانوں کاضیاع لمحہ فکریہ ہے: مصدق ملک
- 28ویں آئینی ترمیم بہتری کے لیے ہوئی تو پیپلز پارٹی حمایت کرے گی، سعید غنی
- پولیس اہلکاروں کی مبینہ فرعونیت اور قانون شکنی کا خوفناک واقعہ
- راولپنڈی :چھانگہ گلی میں قتل ہونیوالے سی سی ڈی راولپنڈی کے ہیڈکانسٹیبل تحسین شاہ ،حضر شاہ دونوں بھائیوں کی نما ز جنازہ ریلوے گرائونڈ میں ادا کی جا رہی ہے ۔
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج شہروں کا عالمی دن منایا گیا
- جنرل بس سٹینڈ لاری اڈہ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی ملکیتی جگہ ہے:راجہ مقصود
- نیلا گنبد منصوبے پر اعلیٰ حکام کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
