ٹیکسلا(بیوروریپورٹ ) سابق ٹکٹ ہولڈر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ PPـ13 واہ کینٹ راجہ سرفراز اصغر نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے لاہور میں ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی، جبکہ ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر آف
پنجاب برائے سیاسی امور ذیشان عاشق ملک سے بھی ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی۔ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور بالخصوص حلقہ PPـ13 واہ کینٹ کے علاقائی مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوامی مسائل کے حل، علاقے کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے باہمی رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ راجہ سرفراز اصغر نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی نمائندگی کا اصل مقصد عوام کے مسائل کو مؤثر انداز میں اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانا اور ان کے حل کے لیے عملی کردار ادا کرنا ہے ۔
