لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے عیدالفطر اور عید کی تعطیلات کے دوران ون ویلنگ کی روک تھام کے حوالے سے مو¿ثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو اس ضمن میں خصوصی ہدایات جاری کی ہیں اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاﺅن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ون ویلنگ کسی صورت برداشت نہیںکی جائے گی اور جس ضلع سے ون ویلنگ کی شکایت سامنے آئی تو متعلقہ پولیس افسر کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عید اور عید کی تعطیلات پر ون ویلنگ روکنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور کم عمر افراد کے خلاف گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کرنے والوں کو قانون کے تحت سزا ملے گی۔ درےں اثنا وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ہداےت کی کہ عیدالفطر کے موقع پر پنجاب کے سیاحتی شہروں بالخصوص مری میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کےے جائےں اور عیدالفطر کے موقع پر اسلام آباد سے مری جانے والے راستوں پر ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے مو¿ثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کی تعطیلات کے دوران مری جانے والے شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات پیش نہیں آنی چاہئیں اور اس ضمن مےںشہریوں کو لمحہ بہ لمحہ گائیڈ کرنے کا نظام وضع کیا جائے۔ دریں اثنا وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زےرصدارت اجلاس ہوا جس مےں شہر خموشاں کی طرز پر جدےد ترےن قبرستان بنانے کا دائرہ کار بڑھانے کاجائزہ لےاگےا۔ اجلاس کے دوران شہرخموشاں کی طرز پر جدےد ترےن قبرستان پنجاب کے دےگر شہروں مےں بھی بنانے کا فےصلہ کےا گےا۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے کہا کہ موت برحق ہے اور ہم سب نے اےک روز اپنے مالک حقےقی کے پاس لوٹ جانا ہے ۔ آبادی بڑھنے کے ساتھ مزےد قبرستانوں کی ضرورت بھی بڑھی ہے اور اسی ضرورت کے پےش نظر لاہور کے علاقے کاہنہ مےں شہرخموشاں جےسا جدےد ترےن قبرستان بناےا گےا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں مےں آبادی کے تناسب سے اےک سے زائد شہر خموشاں بنائے جائےں گے اور لاہور کے شہر خموشاں کے ماڈل کو دےگر شہروں تک وسعت دےں گے اور شہر خموشاں کے ماڈل کو دےگر شہروں تک لےکر جائےں گے۔ وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ دو ہفتے کے اندر شہروں مےں اراضی کی نشاندہی کر کے رپورٹ پےش کی جائے اور بڑے شہروں مےں شہر خموشاں جےسے جدےد ترےن قبرستان دسمبر2018ءسے قبل بنائے جائےںگے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے شہر خموشاں اتھارٹی قائم کر دی ہے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ مےں اس اتھارٹی کےلئے اےک ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ نجی ہاو¿سنگ سکےموں مےں قبرستان کےلئے مختص اراضی کا کمرشل استعمال انتہائی افسوسناک ہے ۔ متعلقہ ڈوےلپمنٹ اتھارٹیز اور محکموں کو نجی ہاو¿سنگ سکےموں کو قبرستان کےلئے مختص اراضی صرف اسی مقصد کےلئے استعمال کرنے کا پابند بنانا چاہےے اور اس ضمن مےں قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدر آمد کراےا جائے ۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ مےں نے چند روز قبل کاہنہ کے قرےب بنائے جانے والے شہر خموشاں کا دورہ کےا۔ شہر خموشاں مےں تجہیز و تدفین کےلئے ضرورےات کو پوراکےاگےا ہے اورشہر خموشاں مےں مےتوں کو غسل دےنے کےلئے علےحدہ انتظام کےا گےا ہے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے پاراچنار کے طوری بازار میں دھماکوں کی سخت مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔