اسلام آباد(لیڈی رپورٹر)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس محض ایک معمول کی کارروائی کے بجائے حکومتی اور پارلیمانی نظام کی بے حسی اور مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف ایک کھلی فردِ جرم بن کر سامنے آیا ہے۔ اجلاس میں اراکینِ اسمبلی نے خطیبِ پارلیمنٹ کی مبینہ تضحیک، عمرہ ویزوں کی بندر بانٹ، حج انتظامات میں قواعد کی خلاف ورزی اور اقلیتی برادری کے فنڈز میں کٹوتی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔خطیبِ پارلیمنٹ کی واپسی اور اراکین کا شدید ردعملاجلاس میں انکشاف ہوا کہ پارلیمنٹ کے خطیب کو اسپیکر قومی اسمبلی کی باقاعدہ منظوری کے باوجود عمرہ ادائیگی کے سفر سے واپس بھجوا دیا گیا۔ یہ خطیب اس سرکاری وفد کا حصہ تھے جو ہر سال 12 ربیع الاول کو روضہ رسول ۖ پر حاضری کے لیے روانہ ہوتا ہے۔ کمیٹی اراکین نے وفاقی حکومت اور اسپیکر آفس کے اس رویے کو انتہائی تضحیک آمیز قرار دیا۔ رکنِ کمیٹی شگفتہ جمانی نے دوٹوک مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ کے وقار پر ہونے والے اس حملے کے خلاف ایوان میں نئی قرارداد لائی جائے۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ اجلاس میں متعلقہ حکام اور خود خطیبِ پارلیمنٹ کو طلب کر کے یہ معلوم کیا جائے گا کہ یہ توہین کس کے حکم پر کی گئی۔عمرہ ویزوں میں مبینہ بے ضابطگی کا انکشافاجلاس کے دوران نعیمہ کشور نے ایک اور بڑا انکشاف کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر عمرہ ویزے اراکینِ پارلیمنٹ کے نام پر جاری ہوئے تھے، تو پھر اراکین کی فیملیز کے نام پر ویزے کس نے اور کس قاعدے کے تحت لگوائے؟ کمیٹی نے وزارتِ مذہبی امور سے اس مبینہ گٹھ جوڑ اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر سخت باز پرس کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔اعجاز الحق کی تنبیہ اور وزیر مملکت پر طنزاجلاس میں شریک رکنِ اسمبلی اعجاز الحق نے حکومت کو تنبیہ کی کہ اگر ہر سال سرکاری وفد بھجوانا ہی ہے تو اسے مکمل پروٹوکول اور باوقار طریقے سے بھیجا جائے، اور وفد کے ساتھ لازمی طور پر وفاقی وزیر یا پارلیمانی سیکرٹری کو جانا چاہیے۔ اسی دوران انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یا پھر وزیر مملکت (کھیل داس کوہستانی) کو مسلمان کر کے ساتھ بھجوا دیا جائے۔ ان کے اس جملے پر کمیٹی روم میں قہقہے تو گونج اٹھے، لیکن پارلیمنٹ کی ساکھ اور عزت کی بحالی کا سوال جوں کا توں برقرار رہا۔اقلیتی فنڈز میں کٹوتی پر حکومت آڑے ہاتھوںاقلیتی برادری کے حقوق کے حوالے سے نیلسن عظیم نے حکومتی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی نے اقلیتی عبادت گاہوں کے لیے 50 کروڑ روپے کی سفارش کی تھی، مگر حکومت نے صرف 10 کروڑ روپے منظور کیے۔ نیلسن عظیم نے سوال اٹھایا کہ جب 10 کروڑ روپے میں ایک گلی بھی پختہ نہیں ہوتی، تو ملک بھر کے مندروں، گرجا گھروں اور گردواروں کی تزئین و آرائش کیسے ممکن ہوگی؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جس طرح مسلمانوں کو حج اور زیارات کی سہولت حاصل ہے، اسی طرح اقلیتی برادری کو بھی اپنے مقدس مقامات پر جانے کی اجازت دی جائے، اور وہ اس معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے خود بات کریں گے۔حج انتظامات میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی؛ وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ اجلاس کا سب سے بڑا انکشاف حج انتظامات سے متعلق ذیلی کمیٹی کی رپورٹ تھی، جس میں پیپرا (PPRA) رولز کی کھلی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سعودی تعلیمات کا جواز بنا کر پہلے ایک کمیٹی کو مسترد کیا گیا، اور بعد ازاں شفاف ٹینڈرنگ کے عمل کو نظر انداز کرتے ہوئے من پسند طریقے سے دوسری اور پھر تیسری کمیٹی کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔ کمیٹی نے اس سنگین مالی و انتظامی بے ضابطگی پر وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزارت سے آئندہ اجلاس میں مکمل وضاحت طلب کر لی ہے۔ اس کے علاوہ سعودی حکومت کے تعاون سے بننے والے "اسوہ حسنہ میوزیم” کے منصوبے میں تاخیر پر بھی وزارت سے جواب مانگا گیا ہے۔اجلاس کے اختتام پر 28ویں ترمیم کا شوشہاجلاس کے اختتام پر اعجاز الحق کے ایک جملے نے ماحول میں نئی بحث چھیڑ دی۔ آئندہ اجلاس کی تاریخ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلا اجلاس 16 نومبر کو متوقع ہے، کہیں حکومت اس دوران 28ویں آئینی ترمیم ہی نہ لے آئے، ورنہ مجھے ووٹ دینے کے لیے پھر بیرون ملک سے واپس آنا پڑے گا۔
بریکنگ نیوز
- آئیسکو ریجن میںبوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس 14نومبر عارضی بجلی بندش کا شیڈول
- قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور میں نظام کی بے حسی بے نقاب
- لاہور شاہی قلعے کے اکبری دروازہ کی 2 صدییوں بعد بحالی عوام کیلئے کھلنے کو تیار
- جڑانوالہ پیشی بھگت کر واپس جاتے 3 افراد مخالفین کی فائرنگ سے قتل
- زیادتی کوشش میں ناکامی اوباش نے کزن پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی خاتون دم توڑ گئی
- پائن ایونیو کی پرائم لوکیشن پر واقع سول سٹی کی گرینڈ لانچنگ کی تقریب کے موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر (COO ) عمران خان کا دیگر شرکاء کے ہمراہ گروپ فوٹو۔
- فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے پیرس میں فوٹو گرافی نمائش میں شرکت کی۔
- غزہ میں انسانی صورتحال تباہ کن، اسرائیل فوری اقدامات کرے: روسی وزارت خارجہ
- گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1437 ٹریفک حادثات 787افراد زخمی24
- گورنر پنجاب سے بلوچستان اور گلگت بلتستان کے گور نرز کی ملاقات،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- کراچی، مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 زخمیوں اور دو خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ، گاڑیاں موٹرسائیکلیں، نقدی اور دیگر سامان برآمد
- کراچی: گزری میں پونے 4 کروڑ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین
- رقم واپس نہ کرنے پر سابق سسرال کیخلاف امانت میں خیانت کا مقدمہ درج کرنیکی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی گئی
- بہار میں مسافر بس کھائی میںگرنے سے 17 افراد ہلاک،22 زخمی
- طارق فضل چوہدری کا کرم میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
- پائن ایونیو کی پرائم لوکیشن پرواقع سول سٹی کی گرینڈ لانچنگ
- مانگامنڈی:مزدا نے سڑک کنارے کھڑی خاتون کو کچل دیا’ موقع پر دم توڑ گئی
- کوئٹہ: وینڈر کسٹمرز کو گرم جرسیاں دکھا رہا ہے۔
- مانگامنڈی:مزدا نے سڑک کنارے کھڑی خاتون کو کچل دیا’ موقع پر دم توڑ گئی
- پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان کی نظربندی کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی
