مری (نمائندہ خبریں)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس 22 میل نے دورانِ چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے غیر ملکی شراب کی ایک بوتل برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق 10 نومبر کو 22 میل موڑ پر سپیشل چیکنگ کے دوران اسلام آباد کی جانب سے آنے والی گاڑی نمبر BCU-869 کو روک کرتلاشی لی گئی تو پچھلی نشست پر بیٹھے شخص سید اکبر ولد سید کریم جان سکنہ مہمند ایجنسی کے قبضے سے ولایتی شراب کی ایک بوتل برآمد ہوئی ملزم کے خلاف تھانہ مری میں مقدمہ نمبر 645/26 درج کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
