Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستانی وفد کی صدرِ ماریشس سے ملاقات؛ فکری و ثقافتی روابط کے فروغ پر اتفاق
    • ٹیکسلا بار کے انتخابات، صدارتی امیدوار ملک اجمل شہزاد کی انتخابی مہم عروج پر
    • پوٹھوہار پریس کلب کی نو منتخب باڈی کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ
    • ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال کا LTV/PSV ٹیسٹ کیلئے امیدوران کو بریفنگ
    • پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، گاڑی کی تلاشی پر سید اکبر سے شراب برآمد،مقدمہ درج
    • خالد نواز سدھر کا بانی کی بہنوں ممتاز دولتانہ کی رہائی پر مبارکباد
    • آئیسکو ریجن میںبوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس 14نومبر عارضی بجلی بندش کا شیڈول
    • قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور میں نظام کی بے حسی بے نقاب
    • لاہور شاہی قلعے کے اکبری دروازہ کی 2 صدییوں بعد بحالی عوام کیلئے کھلنے کو تیار
    • جڑانوالہ پیشی بھگت کر واپس جاتے 3 افراد مخالفین کی فائرنگ سے قتل
    • زیادتی کوشش میں ناکامی اوباش نے کزن پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی خاتون دم توڑ گئی
    • پائن ایونیو کی پرائم لوکیشن پر واقع سول سٹی کی گرینڈ لانچنگ کی تقریب کے موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر (COO ) عمران خان کا دیگر شرکاء کے ہمراہ گروپ فوٹو۔
    • فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے پیرس میں فوٹو گرافی نمائش میں شرکت کی۔
    • غزہ میں انسانی صورتحال تباہ کن، اسرائیل فوری اقدامات کرے: روسی وزارت خارجہ
    • گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1437 ٹریفک حادثات 787افراد زخمی24
    • گورنر پنجاب سے بلوچستان اور گلگت بلتستان کے گور نرز کی ملاقات،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
    • کراچی، مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 زخمیوں اور دو خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ، گاڑیاں موٹرسائیکلیں، نقدی اور دیگر سامان برآمد
    • کراچی: گزری میں پونے 4 کروڑ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین
    • رقم واپس نہ کرنے پر سابق سسرال کیخلاف امانت میں خیانت کا مقدمہ درج کرنیکی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی گئی
    • بہار میں مسافر بس کھائی میںگرنے سے 17 افراد ہلاک،22 زخمی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ٹیکسلا بار کے انتخابات، صدارتی امیدوار ملک اجمل شہزاد کی انتخابی مہم عروج پر

    By Khabrain Newsنومبر 14, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واہ کینٹ( نمائندہ خبریں ) ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 12 دسمبر 2026 کو منعقد ہوں گے جن کے قریب آتے ہی انتخابی سرگرمیاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں بار کی صدارتی نشست کے لئے بار کی ممتاز شخصیت اور معروف قانون دان ملک اجمل شہزاد ایڈووکیٹ ایک انتہائی مضبوط اور توانا امیدوار کے طور پر میدان میں اتر باقی صفحہ 6بقیہ نمبر 25 چکے ہیں سابق جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن ٹیکسلا ملک اجمل شہزاد نے ہمیشہ وکلا برادری کے حقوق فلاح و بہبود اور بار کے وقار کی بلندی کے لئے عملی کوششیں کی ہیں جن کے اعتراف میں انہیں وکلا کے اکثریتی طبقات کی جانب سے غیر معمولی حمایت حاصل ہو رہی ہے خصوصا بار کے بزرگ وکلا، خواتین وکلا (لیڈیز لائرز) اور نوجوان وکلا (ینگ لائرز) کی جانب سے ان کی انتخابی مہم کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے ٹیکسلا بار کی تاریخ میں ملک اجمل شہزاد کی قانونی خدمات پیشہ ورانہ دیانت اور وکلا کی سرپرستی کو ہمیشہ سنہری حروف سے یاد رکھا جائے گا انتخابات کے سلسلے میں ٹیکسلا بار کے سابق صدور اور سینئر وکلا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ملک اجمل شہزاد کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے سابق صدر ملک عرفان سینئر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملک اجمل شہزاد ایڈووکیٹ ایک نڈر، دیانت دار اور باصلاحیت قانون دان ہیں انہوں نے ہمیشہ وکلا کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کیے ہیں ان کی صدارت میں ٹیکسلا بار مزید ترقی اور اتحاد کی منزلیں طے کرے گی اور پوری وکلا برادری ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے میر ناصر بلال سابق صدر سینئر وکیل نے کہا کہ ملک اجمل شہزاد کا صدارتی میدان میں آنا اس بات کا غماز ہے کہ بار کی قیادت اب ایسے ہاتھوں میں جانے والی ہے جو سب کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان کی شرافت پیشہ ورانہ دیانت اور سینئرز و جونیئرز کے ساتھ تعاون کا جذبہ بے مثال ہے ملک خالد شہزاد سابق صدر و سینئر وکیل نے کہا کہ موجودہ انتخابات میں ملک اجمل شہزاد کی پوزیشن انتہائی مضبوط ہے نوجوان وکلا اور خواتین وکلا کی طرف سے انہیں جو والہانہ حمایت مل رہی ہے وہ اس بات کی دلیل ہے کہ 12 دسمبر کو کامیابی ان کا مقدر بنے گی وہ بار کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیںچوہدری خالد محبوب سینئر وکیل نے کہا کہ ملک اجمل شہزاد کی خدمات سے پوری بار واقف ہے انہوں نے ہمیشہ بار کے وقار کو مقدم رکھا ہے ان کی اعتدال پسند سوچ اور قائدانہ صلاحیتیں اس بات کا تقاضا کرتی ہیں کہ ہم سب مل کر ان کا ساتھ دیں تاکہ بار کی فلاح و بہبود کے ادھورے کام پایہ تکمیل کو پہنچ سکیں دیگر معزز وکلا کا کہنا ہے کہ موصوف کی سابقہ خدمات اور ان کی شفقت و اعتدال پسندی کی بدولت انہیں وکلا کا مکمل اعتماد اور حوصلہ حاصل ہے اور انتخابات میں ان کی شاندار کامیابی کے روشن امکانات موجود ہیں

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستانی وفد کی صدرِ ماریشس سے ملاقات؛ فکری و ثقافتی روابط کے فروغ پر اتفاق

      پوٹھوہار پریس کلب کی نو منتخب باڈی کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

      ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال کا LTV/PSV ٹیسٹ کیلئے امیدوران کو بریفنگ

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.