لاہور (کرائم رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا سہیل اختر سکھیرا نے ڈی پی او توقیر محمد نعیم اور آر او سی ٹی ڈی محمد اشرف کے ہمراہ اے ایس پی آفس کوٹ مومن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بھر میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے اجرتی قتل، اغوا برائے تاوان،کانسٹیبل کے اغوا، ڈکیتی، پولیس پر قاتلانہ حملوں، فائرنگ اور دہشت گردی سمیت 32سنگین وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ مجرم اشتہاری انعام وینس عرف نامو وینس اور اس کا ساتھی فیصل بڈھیکا پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سرگودھا پولیس اور کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سرگودھا نے کوٹ مومن میں مجرمان اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا۔ مجرمان ویگو ڈالے میں سوار تھے جنہیں پولیس نے ناکہ بندی پوائنٹ نزد چک نمبر 12 جنوبی پر روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دونوں خطرناک اشتہاری مجرمان ہلاک ہو گئے۔ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ انعام وینس سرگودھا، منڈی بہاء الدین اور چکوال پولیس سمیت کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو بھی مطلوب تھا جبکہ دوسرا ہلاک ہونے والا اشتہاری فیصل بڈھیکا انسپکٹر شاہد ہرل اور انسپکٹر عنصر عباس پر قاتلانہ حملوں، قتل، دہشت گردی اور بھتہ خوری سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ یاد رہے کہ یہ گینگ 2023 سے پنجاب کے مختلف اضلاع سرگودھا، منڈی بہاالدین، چکوال، گجرات اور جہلم میں سرگرم عمل تھا جبکہ اس کی مجرمانہ سرگرمیوں کا دائرہ آزاد کشمیر تک بھی پھیلا ہوا تھا۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران اس خطرناک گینگ کے تین مرکزی ارکان سمیت مجموعی طور پر 13 ارکان ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متعدد ارکان گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ ہلاک مجرمان کے قبضے سے راکٹ لانچرز، ڈرون کیمرہ، ہینڈ گرنیڈز، جدید اسلحہ اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ان کے مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ پریس کانفرنس میں ایس پی انوسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ، اے ایس پی کوٹ مومن عبدالغفار اور اے ایس پی بھلوال عبدالواحد بھی موجود تھے۔
بریکنگ نیوز
- سبزیاں اور پھل مہنگے داموں فروخت مہنگائی کا جن بے قابو انتظامیہ خاموش
- لاہور میں آج موسم خشک اور خوشگوار دن میں دھوپ جبکہ رات کو خنکی بڑھنے کا امکان
- سنگین وارداتوں میں ملوث مجرم انعام وینس ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک
- رائیونڈ:عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں شرکت کیلئے آئے مندوبین اختتامی دعا میں شریک ہیں۔
- بنوں بازار سے اغوا ہونے والے نوجوان جمشید کی 13 روز بعد لاش برآمد
- امریکہ،گھر کا سودا لینے گئی خاتون کروڑ پتی بن گئی
- لاہور، مٹن، بیف اور مچھلی کی طلب میں اضافہ، قیمتیں بے قابو
- ہیلتھ نظام بہتر بنانے کیلئے نجی شعبے کا کردار ضروری لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر
- ہیپاٹائٹس سی سرٹیفکیٹ بنوانے کی سہولت اب آن لائن دستیاب ہے،نادر
- لاہور:محنت کش ریڑھیوں پر خشک انجیر اور دیگر خشک میوہ جات فروخت کررہے ہیں۔
- بھارت میں بندر کے حملے سے خاتون زخمی، ویڈیو وائرل
- لاہور تا فیصل آباد سیکشن پر مرمتی کام مکمل، ٹرینوں کا روٹ بحال
- پاکستان ریلوے نے 2 ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کردئیے
- رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ خصوصی دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر
- جنیوا:سنیٹر ثمینہ ممتاز زہری چیئرپرسن فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کا دیگر مندوبین کے ساتھ گروپ فوٹو۔
- خبر کے حوالے ایم ڈی سیڈ کارپوریشن نے مؤقف دینے سے گریز کیا’ اگر مؤقف ینا چاہیں تو ادارہ من و عن شائع کریگا
- سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان، شمالی علاقوں میں کمی اور جنوبی علاقوں میں اضافہ
- لاہور: لڑکیاں مال روڈ پر لگائے گئے سٹالز سے خریدنے کیلئے کتابیں دیکھ رہی ہیں۔
- لاہور: گیزر سے گیس اخراج کے باعث گھر میں دھماکا، خاتون زخمی
- پنجاب سیڈ کارپوریشن کے یونین عہدیداران کی طرف سے دی جانے والی درخواست کا عکس
