نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں ایک بندر نے خاتون پر حملہ کرتے ہوئے اسے بری طرح زخمی کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست گجرات کے علاقے چھانی جکاتناکا میں پیش آیا جہاں ایک رہائشی عمارت سے خاتون صبح کی چہل قدمی کیلئے جارہی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون واک پر جارہی تھی کہ سامنے سے ایک بندر دوڑتے ہوئے آیا اور خاتون پر حملہ آور ہوگیا۔سوشل میڈیا پر وائرل سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر نے متعدد بار خاتون کو کاٹا جس سے وہ زمین پر گر گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعد رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بندر کی جانب سے بار بار مداخلت کی شکایات محکمہ جنگلات سے کی گئی اور سخت محنت کے بعد محکمہ جنگلات کی ٹیم نے ہفتے کے روز بندر کو پکڑ کر پنجرے میں بند کر دیا۔

